Skip to main content
مینیو

میری اپنی آئی ٹی کمپنی

ایمیلانو واپسی کے بعد خومختار بن چکے ہیں۔

میری اپنی آئی ٹی کمپنی

میرا نام امیلیانو ہے؛میری عمر32سال اور میرا تعلق سربیا ہے۔میں اپنے ملک کے جنوب میں گاؤں بوجنک میں پلابڑھا۔کیونکہ میرا خاندان غریب تھا تو زندگی بہت مشکل تھی۔میرے والدین ہمارا بہتر مستقبل چاہتے تھے تو ہم 2010 میں جرمنی کیلیے نکل پڑے۔

جرمنی میں ہم شروع کے تین ماہ ابتدائی استقبال کی سہولت میں رہے۔ آخر کام ہمیں اپارٹمنٹ مل ہی گیا۔میں اور بھائی نے اسکول میں داخلہ لیا اور جرمن زبان سیکھی۔لیکن 6سال بعد جب ہماری پناہ کی درخواست مسترد ہوئی تو ہمیں واپس وطن لوٹنا پڑا۔

واپس آکر میں نے روما ایسوسی ایشن سے مدد طلب کی۔مجھے بیلگریڈ میں جرمن انفارمیشن سینٹر فار مائیگریشن،ٹریننگ اینڈ کیریئرز (ڈی ماک) سے رابطے کا کہا گیا۔ڈی ماک کے مشیران نے مجھے سربیا میں مواقعوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مجھے ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے تربیتی کورس میں داخل کرایا ۔ اس کورس کے ذریعے میں نے سیکھا کہ ویب سائٹ اور کمپیوٹرز پروگرام کس طرح بنائے جاتے ہیں۔میں جلد اپنی آئی ٹی کمپنی شروع کرنا چاہتا ہوں۔

میں نے نئے کاروبار کے حوالے سے تربیتی کورس میں بھی حصہ لیا۔ڈی ماک نے کاروباری منصوبے کی تشکیل میں میری مدد کی اور مجھے سامان فراہم کیا۔اب میں کمپنی کا مالک ہوں جو انٹرنیٹ مارکیٹنگ میں ماہر ہے۔بطور فری لانسر کام نے مجھے اُمید دی۔مجھے یہ کہتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ میری چھوٹی سی کمپنی نہایت کامیاب ہے اور ہر روز ترقی کررہی ہے۔جب سے میرا رابطہ چند جرمن کمپنیز سے قائم ہوا ہے مجھے چند نئے ملازمین رکھنے کی ضرورت ہے اور میں جلد ایسا کرنے والا بھی ہوں۔

Stand: 03/2020

کمپنی کی شروعات اور بطور فری لانسر کام نے مجھے اُمید دی۔ اب میرے پاس مقامی اور بین الاقوامی کمپنیز کے ساتھ کام کرنے کا موقع ہے
Emiliano, Serbien

ملکوں کے تجربات