Skip to main content
مینیو

یونیورسٹی

غیرملکی زبانیں سیکھیں

نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) کئی زبانوں میں کورسز کراتی ہے۔

  • عربی
  • فرانسیسی
  • چینی
  • اردو
  • ترکش
  • جرمن
  • اطالوی
  • کورین

یہ کورسز اسلام آباد،لاہور، فیصل آباد، ملتان، حیدرآباد، کوئٹہ، پشاور، کراچی اور گوادر میں کرائے جاتے ہیں۔

اہم معلومات Ort: Islamabad, Lahore, Faisalabad, Multan, Hyderabad, Quetta, Peshawar, Karachi, Gwadar
مزید معلومات

آن لائن تعلیم

ورچوئل یونیورسٹی پاکستان کی پہلی آن لائن یونیورسٹی ہے۔ اس کا مقصد ہر شہری کو سستی تعلیم فراہم کرنا ہے۔ طلبا یہاں سے گریجویشن اور ماسٹر ڈگری حاصل کرسکتے ہیں۔ ڈاکٹریٹ کی ڈگری کا حصول بھی ممکن ہے۔
مضامین میں شامل ہیں:

  • معاشیات
  • سائیکالوجی
  • کمیونیکیشن
  • انگریزی
  • کمپیوٹر سائنس
  • سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ
  • ٹیچر ٹریننگ
  • اکاؤنٹننگ
  • مارکیٹنگ
  • منیجمنٹ

ورچوئل یونیورسٹی اس کے علاوہ کمپیوٹر سائنس، ہیومینیٹیز، منیجمنٹ اور ریاضی میں مختلف کورسز بھی کراتی ہے۔ گریجویٹس کو اسناد سے نوازا جاتا ہے۔ اس کیساتھ یہ چینی، انگریزی، فرانسیسی اور جرمن زبان میں بھی کورسز پیش کرتی ہے۔

اہم معلومات Für weitere Informationen kontaktieren Sie das Pakistanisch-Deutsche Beratungszentrum für Jobvermittlung und Reintegration (PGFRC).
مزید معلومات

اوپن یونیورسٹی ایجوکیشن

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی روایتوں کے ساتھ فاصلاتی تعلیم کی درسگاہ ہے۔ جس کا مقصد: تعلیم سب کیلیے ہے
یونیورسٹی ہائیر سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹس (ایچ ایس ایس سی)، بیچلرز اور ماسٹر پروگرام پیش کرتی ہے ۔۔ ان پڑھ افراد کیلیے بنیادی کورسز اور مصدقہ کورسز بھی موجود ہیں۔ یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ ڈگری کا حصول بھی ممکن ہے۔
مضامین میں عربی، اسلامک اسٹڈیز، قدرتی علوم اور ہیومینیٹیز شامل ہیں

اہم معلومات Kosten: kostenpflichtig
مزید معلومات
مزید جانیں