Skip to main content
مینیو

خواتین کیلیے اضافی مدد (روزگار)

خواتین کاروباری افراد کیلیے نیٹ ورک

ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ڈبلیو سی سی آئی) نئی کاروباری خواتین کی مدد کرتا ہے ۔ یہ بحث کیلیے پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔ یہ مقامی، علاقائی اور عالمی شراکت داروں کے درمیان خیالات کے تبادلے کو یقینی بناتا ہے۔ ڈبلیو سی سی آئی کی مدد سے نئی کاروباری خواتین شراکت داروں کیساتھ تحقیق اور ترقی میں روابط قائم کرسکتی ہیں۔ اراکین نمائش میں حصہ لیتے ہیں اور اُن کی کمپنیز میڈیا میں نشر یا چھپنے والی رپورٹس کے ذریعے عام آدمی تک پہنچتی ہیں۔
یہ خدمات پنجاب اور لاہور میں فراہم کی جاتی ہیں

اہم معلومات Zielgruppe: Frauen Ort: Punjab, Lahore
مزید معلومات

اپنی درزی کی دکان کھولیں

ایسوسی ایشن فار ہیومینیٹیرین ڈویلپمنٹ (اے ایچ ڈی) خواتین کی مدد کرتی ہے تاکہ وہ اپنا کاروبار شروع کرسکیں ۔ یہ تنظیم خواتین کو سلائی،کڑھائی اور درزی کی مفت تعلیم دیتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ خواتین کو سلائی مشین  فراہم کرتی ہے ۔ تنظیم کا مقصد خواتین کو ذاتی درزی کی دکان کھولنے کے قابل بنانا ہے ۔ اے ایچ ڈی کاروبار شروع کرنے کے حوالے سے تربیتی کورسز بھی کراتی ہے ۔

اہم معلومات Ort: Sindh. Auf Nachfrage auch in anderen Regionen. Kosten: Kostenlos Zielgruppe: Frauen
مزید معلومات
مزید جانیں