اسٹارٹ فائینڈر کن لوگوں کیلیے ہے
- جوجرمنی میں ہوں اور اپنے ملک واپسی کا سوچ رہے ہوں۔
- اپنے ملک میں موجود مگر مواقعوں کے تلاش میں ہوں۔
- جو جرمنی آنے کا سوچ رہے ہوں اور امیگریشن کے بارے میں جاننا چاہتے ہوں۔
- جرمنی میں موجود وہ افراد جو لوگوں کو وطن واپسی کے مشورے دیتے ہوں۔
اسٹارٹ فائینڈر میں درج ذیل ممالک میں نوکری،تعلیم اور زندگی کے حوالے سے معلومات شامل ہیں۔
زیادہ تر ممالک میں نوکری، ہجرت اور معاشرے سے دوبارہ جڑنے کے حوالے سے مشاورتی مراکز ہیں۔ مثال کے طور پر یہ مراکز وطن واپسی کے بعد نوکری کے حصول اور اپنا خود کا کاروبار شروع کرنے کے بارے میں مشورے دیتے ہیں۔ یہاں سے وہ لوگ بھی معلومات حاصل کرسکتے ہیں جو اپنے ملک میں ہی موجود ہوں۔ مرکز میں موجود مشیران صحت سے متعلق معلومات اور نفسیاتی مدد، بچوں کیلیے تعلیم یا رہائش کی تلاش میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں۔
اس ویب سائٹ سے جرمنی اور دیگر ممالک میں قائم مشاورتی مراکز کی تفصیلات لی جاسکتی ہیں۔ اسٹارٹ فائینڈر پر جرمنی اور دیگر ممالک میں افسران اور تربیت اور کام کے تجربے کے حوالے سے بھی معلومات موجود ہیں۔
جرمنی کی وفاقی وزارت برائے اقتصادی تعاون اور ترقی(بی ایم زیڈ) کی جانب سے ڈوئچے گیسل شافٹ فار انٹرنیشنل زوسمیناربیٹ (جی آئی زیڈ)جی ایم بی ایچ اسٹارٹ فائینڈر چلاتی ہے۔ اسٹارٹ فائینڈر بی ایم زیڈ (ریٹرننگ ٹو نیو اپورچیونیٹیز) منصوبے کا حصہ ہے۔