Skip to main content
مینیو

بچوں اور خواتین کے لیے فیشن

اس لنک سے ایک یوٹیوب ویڈیو کھل جائے گی۔یہ بات ملحوظ خاطر رکھیں کہ اس ویب سائٹ پر آپ کی معلومات کے تحفظ کے قوانین کا اطلاق ہوتا ہے۔

تصدیق کریں

بچوں اور خواتین کے لیے فیشن

میرا نام نوگائے ہے اور میں سینیگال سے آئی ہوں۔ میری عمر38سال ہے،میں شادی شدہ ہوں اور میرے 2بچے ہیں۔میں2016 میں نئی چیزیں سیکھنے کیلیے جرمنی گئی اور تقریباً 3 سال تک وہاں مقیم رہی۔لیکن میں نے اپنے گھر والوں کو خوب یاد کیا اور میری نوکری کے مواقع بھی انتہائی کم تھے۔ سینیگال میں کچھ مدد کے ساتھ میں اپنے کاروباری منصوبے کو حقیقت کا روپ دینے میں کامیاب ہوئی۔

اسکول ختم ہونے کے بعد میں نے انتظام کار(منجیمنٹ) اور چھوٹے قرضوں(مائیکرو کریڈٹ) کی تعلیم حاصل کی اور جلد ہی مجھے بطور قرض کلرک نوکری مل گئی۔میرے پاس ہر وہ چیز تھی جس کی مجھے ضرورت تھی لیکن میں اب بھی بیرون ملک رہنا چاہتی تھی اور پیشہ وارانہ چیزیں حاصل کرنا چاہتی تھی۔ میں نے جرمنی میں زبان سیکھی اور چند بینکس میں درخواست بھی دی لیکن میری جرمن اتنی اچھی نہ تھی کہ میں اپنے شعبے میں کام کرسکوں۔

نوگائے ڈاکار کے مشاورتی مرکز میں موجود ہیں

جرمنی سے ایک خیال

سینیگال میں اہلخانہ نے میرا گرمجوشی سے استقبال کیا اور مجھ پر یہ واضح ہوگیا کہ میرا سب کچھ یہیں ہے۔ میں نےمختلف نوکریوں کیلیے درخواستیں دینا شروع کردیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ میں نے اُس خیال کے بارے میں سوچنا نہیں چھوڑا جو میں جرمنی سے لیکر آئی تھی: مقامی لوگوں کیلیے زچہ(میٹرنیٹی) کا فیشن اور بچوں کے کپڑے۔ میں اس کام کو اچھے سے جانتی تھی کیونکہ میرے والدین درزی تھے۔ تو میں نے اپنا کاروبار شروع کرنے کی ہمت کی۔

سینگالیز-جرمن سینٹر فار جابز،مائیگریشن اینڈ ری اینٹی گریشن (سی ایس اے ای ایم) سے حاصل مشاورت نے میری کافی مدد کی۔نئے کاروبار کے حوالے سے منعقدہ سیمینار  سے میں نے کاروباری انتظام کار، کھاتے مرتب کرنا،صارفین کومتوجہ کرنا اور مشہوری سیکھی۔رقم سے میں کرائے پر اسٹوڈیو لینے ،اُس میں فرنیچر ،سلائی مشینز اور ماڈل مجسمے رکھنے کے قابل ہوئی۔ میں نے چند لوگوں سے اپنے کام کا آغاز کیا۔

نوگائے اپنے کارخانے میں

لیکن بدقسمتی سے کورونا کی وبا نے ہمیں متاثر کیا۔اس طرح کے بحران خاص طور پر انتہائی مشکل ہوتے ہیں اگرچہ آپ اپنا کاروبار ہی کیوں نہ کرتے ہوں۔ لیکن کم سے کم ہم اس سے اپنے طریقے سے نمٹ سکتے ہیں۔ تو میں نے فیس ماسک تیار کرنا شروع کردیے۔ مجھے اُمید ہے کہ میرا ملک اور کاروبار دونوں جلد معاشی بحال دیکھ سکیں گے۔

تاوقتیکہ: 2021.03

میرے اہلخانہ نے گرمجوشی سے میرا استقبال کیا اور مجھ پر یہ واضح ہوگیا تھا کہ میرا سب کچھ یہیں ہے۔
نوگائے

ملکوں کے تجربات