Skip to main content
مینیو


دھات کے ساتھ کام کا بنیادی کورس

آپ اوسنابرک میں دھات کے کام کے حوالے سے بنیادی معلومات حاصل کرسکیں گے۔چیمبر آف کرافٹس کے  ماہرین آپ کو  پڑھائیں گے اور آپ دونوں مل کر کورس کے موضوعات پر اتفاق کریں گے۔ اس کا آغاز  پیشہ وارانہ حفاظت کے تعارف سے ہوگا۔ مزید عملی موضوعات آپ کے پہلے سے حاصل علم پر منحصر ہیں۔
مثال کے طور پر:

  • دھات کی تشکیل اور کام
  • مشینوں کا استعمال
  • کاٹنا اور ڈرل کرنا
  • باربی کیو اور شمع دان جیسی چھوٹی چیزیں بنانا

مندرجہ ذیل بنیادی کورسز اوسنابرک میں کرائے جاتے ہیں

  • تعمیراتی کام
  • پینٹنگ اور وارنشنگ
  • ہیئرڈریسنگ اینڈ کاسمیٹکس
  • لکڑی کا کام
  • پلمبرنگ،ہیٹنگ اور ایئرکنڈیشنگ

حاضری آپ کی رہائشی حیثیت کو متاثر نہیں کرے گی۔
کورس کے اختتام پر آپ کو چیمبر آف کرافٹس کی جانب سے سرٹیفکیٹس سے نوازا جائے گا۔
یہ کورس خصوصی طور پر اُن افراد کیلیے ہے جواوسنابرک اور بریمسیچ کے علاقوں لینڈسوفناہمبیرود نائڈیرسیچن(ایل اے بی) میں رہائش پذیر ہوں۔ دیگر علاقوں میں رہنے والے لیب(ایل اے بی) سے کورس کی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

اہم معلومات Sprache: Deutsch mit Dolmetscher. Ort: Osnabrück. Dauer: 12 Wochen. Kostenlos.
رابطہ Landesaufnahmebehörde Niedersachsen (LAB)

لینڈسوفناہمبیرود نائڈیرسیچن(ایل اے بی)
لینڈسوفناہمبیرود نائڈیرسیچن
اوسنابرک
ہرتموت گوسمن
سیدانسرٹرابی 115
49090 اوسنابرک جرمنی

لینڈسوفناہمبیرود نائڈیرسیچن
بریمسیچ
کورینا ڈیچ
آئی ایم ریہاگین8
49565 بریمسیچ، جرمنی