Skip to main content
مینیو


دھاتی تعمیر کا تعارف

ریٹرن اِن ڈیگنیٹی منصوبہ دھاتی تعمیر کے تعارفی کورسز کراتا ہے۔تربیت عملیت پر مبنی ہے۔اہم نکات یہ ہیں:

  • پیشہ وارانہ حفاظت
  • ٹول ڈیزائن اور مواد کی سمجھ
  • ورکشاپ میں کام کے طریقہ کار کا تعارف
  • ٹیکنیکل ڈرائنگز کی سمجھ اور اُنہیں پڑھنا
  • کارپاروں کی تیاری:نشان لگانا،فائلنگ،ڈرلنگ،سوراخ کرنا اور دھاگوں کی کٹائی
  • سادہ خم کی کٹائی

پراجیکٹ کی جانب سے دیگر کورسز بھی کرائے جاتے ہیں:

  • بجلی کی تنصیب
  • پینٹنگ اور سجاوٹ
  • پلمبنگ،ہیٹنگ اور ایئرکنڈیشنگ
  • فن طباخی اور کھانے
  • ہیئرڈریسنگ اور کاسمیٹکس

دیگر مضامین بھی دستیاب ہوسکتے ہیں۔ بغیر ہچکچائے رابطہ کریں۔حاضری آپ کی رہائشی حیثیت پر اثر انداز نہیں ہوگی۔

اہم معلومات مقام:ڈوئسبرگ۔ سفری اخراجات دیے جاسکتے ہیں زبان:جرمن۔ اگر آپ جرمن نہیں سمجھ سکتے تو اندراج کراتے وقت آگاہ کریں۔تربیتی مرکز آپ کو ترجمان فراہم کرسکتا ہے۔ دورانیہ:4ماہ فیس:یہ بالکل مفت ہے۔ ہدف:تارکین وطن جو واپس لوٹنے پر غور کررہے ہوں۔
رابطہ Bildungszentrum des Handwerks Duisburg

بلڈنگسزینٹرم ڈیس ہینڈریکس ڈوئیسبرگ
منجولا کولا
کونارڈ-ایڈینوئر – رنگ  3 – 5
47167 ڈوئسبرگ