لکڑی کے ساتھ کام(بڑھئی) کا بنیادی کورس
آپ اوسنابرک میں بڑھئی کے کام کے حوالے سے بنیادی معلومات حاصل کرسکیں گے۔چیمبر آف کرافٹس کے ماہرین آپ کو پڑھائیں گے اور آپ دونوں مل کر کورس کے مندرجات پر اتفاق کریں گے۔ اس کا آغاز پیشہ وارانہ حفاظت کے تعارف سے ہوگا۔ مزید عملی موضوعات آپ کے پہلے سے حاصل علم پر منحصر ہیں۔
مثال کے طور پر:
- مختلف لکڑیوں کے ساتھ کام
- لکڑیوں کی چھیلائی اور آئلنگ
- مشینوں کا استعمال
- چھوٹے کیبنٹ(الماری) بنانا
اوسنابرک میں مندرجہ ذیل کورسز بھی کرائے جاتے ہیں۔
- تعمیراتی کام
- پینٹنگ اور وارنشنگ
- ہیئر ڈریسنگ اور کاسمیٹکس
- دھات کے ساتھ کام
- پلمبنگ،ہیٹنگ اور ایئرکنڈیشنگ
حاضری آپ کی رہائشی حیثیت کو متاثر نہیں کرے گی۔
کورس کے اختتام پر آپ کو چیمبر آف کرافٹس کی جانب سے سرٹیفکیٹس سے نوازا جائے گا۔
یہ کورس خصوصی طور پر اُن افراد کیلیے ہے جواوسنابرک اور بریمسیچ کے علاقوں لینڈسوفناہمبیرود نائڈیرسیچن(ایل اے بی) میں رہائش پذیر ہوں۔ دیگر علاقوں میں رہنے والے لیب(ایل اے بی) سے کورس کی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔