دھات کے ساتھ کام کا بنیادی کورس
آپ اوسنابرک میں دھات کے کام کے حوالے سے بنیادی معلومات حاصل کرسکیں گے۔چیمبر آف کرافٹس کے ماہرین آپ کو پڑھائیں گے اور آپ دونوں مل کر کورس کے موضوعات پر اتفاق کریں گے۔ اس کا آغاز پیشہ وارانہ حفاظت کے تعارف سے ہوگا۔ مزید عملی موضوعات آپ کے پہلے سے حاصل علم پر منحصر ہیں۔
مثال کے طور پر:
- دھات کی تشکیل اور کام
- مشینوں کا استعمال
- کاٹنا اور ڈرل کرنا
- باربی کیو اور شمع دان جیسی چھوٹی چیزیں بنانا
مندرجہ ذیل بنیادی کورسز اوسنابرک میں کرائے جاتے ہیں
- تعمیراتی کام
- پینٹنگ اور وارنشنگ
- ہیئرڈریسنگ اینڈ کاسمیٹکس
- لکڑی کا کام
- پلمبرنگ،ہیٹنگ اور ایئرکنڈیشنگ
حاضری آپ کی رہائشی حیثیت کو متاثر نہیں کرے گی۔
کورس کے اختتام پر آپ کو چیمبر آف کرافٹس کی جانب سے سرٹیفکیٹس سے نوازا جائے گا۔
یہ کورس خصوصی طور پر اُن افراد کیلیے ہے جواوسنابرک اور بریمسیچ کے علاقوں لینڈسوفناہمبیرود نائڈیرسیچن(ایل اے بی) میں رہائش پذیر ہوں۔ دیگر علاقوں میں رہنے والے لیب(ایل اے بی) سے کورس کی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔