Skip to main content
مینیو

ہنگامی حالات میں مدد

نوکری کی تلاش اور کاروبار کی شروعات کے حوالے سے مشورے

جرمنی میں ہیں اور پاکستان واپس جانے کے خواہشمند ہیں؟ یا آپ پاکستان میں رہتے ہیں اور نئے مواقعوں کی تلاش میں ہیں، جیسے کے نیا کاروبار شروع کرنا یاروزگار تبدیل کرنا؟ ڈوئچے گیسل شافٹ فار انٹرنیشنل زوسامینربیٹ (جی آئی زیڈ) جی ایم بی ایچ اور اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن(اوپی ایف) آپ کو انفرادی طور پر مشاورت فراہم کریں گے۔
پیشکش میں شامل ہے:

  • مشاورت اگر آپ فوری نوکری کی تلاش میں ہیں
  • نئے کاروبار کی شروعات میں مدد
  • سماج میں جڑنے میں مدد
  • نفسیاتی مدد
  • قانونی صلاح

اگر ضرورت محسوس ہوئی تو مشاورتی ٹیم آپ کو ساتھی ادارے یا نوکری دلوانے والی ایجنسی بھجوائے گی۔ پاکستان میں100 سے زائد ایجنسیاں کام کررہی ہیں۔

اہم معلومات Ort: Lahore Sprache: Englisch, Urdu Kosten: kostenlos ویب سائٹ کا لنک
مزید معلومات

انسانی حقوق کی ضمانت

پاکستان کی وزارت برائے انسانی حقوق جب کہیں انسانی حقوق یا محنت کشوں کے حقوق کی پامالی ہو تو مدد فراہم کرتی ہے ۔ بچوں کے حقوق کو خصوصی اہمیت دی جاتی ہے۔
وزارت انسانی حقوق وزارت خارجہ کیساتھ مل کر بین الاقوامی سطح پر انسانی حقوق کی پامالیوں پر بھی قانونی چارہ جوئی کرتی ہے ۔۔

اہم معلومات Für weitere Informationen kontaktieren Sie das Pakistanisch-Deutsche Beratungszentrum für Jobvermittlung und Reintegration (PGFRC).
مزید معلومات

قانونی معاملات پر مفت مشورہ

لیگل ایڈ سوسائٹی (ایل اے ایس) مفت قانونی مشورے فراہم کرتی ہے ۔ یہ اُن لوگوں کیلیے ہے جو قانونی چارہ جوئی کی استطاعت نہیں رکھتے۔

اہم معلومات Kostenlos: Dieses Angebot ist kostenlos, wenn Sie sich sonst einen Rechtsstreit nicht leisten können
مزید معلومات

حادثات اور ہنگامی امداد

ایدھی فاؤنڈیشن ضرورت کے وقت مختلف خدمات فراہم کرتی ہے۔ جیسے کہ

  • حادثے کا شکار مریضوں کیلیے ہنگامی مدد
  • آتشزدگی اور قدرتی آفات میں ہنگامی مدد
  • مہاجرین کیلیے ہنگامی مدد
  • نشے کے عادی افراد کی بحالی کیلیے اقدامات
  • گمشدہ افراد کی تلاش
  • ضرورت مند جوڑوں کی شادی میں مدد
  • ضرورت مندوں کیلیے کھانا، کپڑے اور کمبل
  • حاملہ خواتین کی مدد اور خاندان کیلیے مشورے
  • ضرورت مندوں کیلیے خون کے عطیات
  • ذہنی امراض میں مبتلا افراد کیلیے رہائش اور کھانا
  • بے گھر اور یتیم بچوں کیلیے کھانا اور رہائش کا انتظام

فاؤنڈیشن کی ملک بھر میں تمام خدمات بلامعاوضہ ہیں۔

اہم معلومات Ort: In ganz Pakistan Kosten: kostenlos
مزید معلومات

بچوں کی مدد

چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب میں بچوں کو رہائش، کھانا اور تعلیم فراہم کرتا ہے۔
بچوں کیلیے تعلیم کا حصول اور تربیتی کورسز بھی کرائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ ادارے کی جانب سے یوتھ کورٹ بھی قائم کی گئی ہیں، جو حوالگی، سرپرستی اور والدین اور بچوں کے ملاپ کے حوالے سے فیصلے کرتی ہیں۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے ضرورت مند بچوں کیلیے ہیلپ لائن بھی قائم کر رکھی ہے۔

یہ تمام خدمات بلامعاوضہ فراہم کی جاتی ہیں۔

اہم معلومات Kosten: kostenlos
مزید معلومات

ضرورت مند بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کی مدد

چھیپا ویلفیئر ایسوسی ایشن کی خدمات ہیں:

  • پاکستان بھر کے چھیپا مراکز میں کھانے
  • آفات اور حادثات سے متاثرہ افراد کی مدد
  • راشن کی خریداری کیلیے مالی مدد
  • یتیم بچوں، بے سہارا خواتین اور بزرگ شہریوں کو سائبان کی فراہمی
  • یتیم اور بے گھر بچوں کا خیال رکھنا

ملک بھر میں یہ تمام خدمات بلامعاوضہ ادا کی جاتی ہیں

اہم معلومات Ort: in ganz Pakistan Kosten: kostenlos
مزید معلومات

تیزاب گردی سے متاثرہ افراد کی مدد

ایسیڈ سروائیور فاؤنڈیشن تیزاب گردی کا شکار افراد کو مدد فراہم کرتا ہے ۔ ادارہ اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرتا ہے کہ متاثرہ افراد خود مختار زندگی بسر کرسکیں۔
ادارہ کی خدمات میں شامل ہے:

  • بحالی کے پروگراموں میں شامل کرانا
  • قانونی مدد

یہ تمام خدمات ملک بھر میں مفت فراہم کی جاتی ہیں۔

اہم معلومات Ort: landesweit Kosten: kostenlos
مزید معلومات

ذہنی بیماریوں اور منشیات کے عادی افراد کی پیشہ وارانہ رہنمائی

وِلنگ ویز ذہنی امراض میں مبتلا اور منشیات کے عادی افراد کیلیے مشاورتی مراکز اور بحالی کلینک چلاتی ہے۔
یہ مراکز اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں ہیں۔

اہم معلومات Ort: Islamabad, Lahore, Karachi
مزید معلومات

مفت صحت بیمہ/انشورنس

آپ بیمار ہیں اور علاج کیلیے پیسے نہیں ہیں؟ حکومت کا صحت سہولت پروگرام بنیادی صحت بیمہ فراہم کرتا ہے جو کہ بالکل مفت ہے۔

اہم معلومات Kosten: Kostenlos ویب سائٹ کا لنک
مزید معلومات

ہنگامی حالات اور حادثات میں مدد کرنا

ریسکیو 1122 ہنگامی حالات جیسے کہ آتشزدگی اور حادثات میں مدد فراہم کرتا ہے۔ یہ آفات کو روکنے اور امدادی خدمات کو بہتر کرنے کیلیے پرعزم ہے۔ یہ رضاکاروں اور سماجی حلقوں کی تربیت کرتا اور انہیں منظم کرتا ہے۔

اہم معلومات Ort: Punjab ویب سائٹ کا لنک
مزید معلومات

پنجاب میں ضرروت مندوں کی مدد کرنا

پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی ریاست میں ہر شہری کے ذریعہ معاش کو یقینی بنانے کیلیے پرعزم ہے۔ یہ ہنگامی صورتحال میں لوگوں کی مدد کرنے کیلیے امدادی منصوبوں کا استعمال کرتی ہے۔

اہم معلومات Für weitere Informationen kontaktieren Sie das Pakistanisch-Deutsche Beratungszentrum für Jobvermittlung und Reintegration (PGFRC). ویب سائٹ کا لنک
مزید معلومات
مزید جانیں