Skip to main content
مینیو

کاروبار کا آغاز

ذاتی کاروبار کیلیے قابلیت

کیا آپ پاکستان واپس آگئے ہیں؟ یا پھر آپ وسطی پنجاب میں رہائش پذیر ہیں اور نئے مواقعوں کی تلاش میں ہیں۔ موجاز فاؤنڈیشن آپ نئے کاروبار (اینٹرپنیور شپ) کے ذریعے معاشی اور سماجی مدد فراہم کرتے ہیں۔

یہ فراہم کرتے ہیں:

چھوٹا کاروبار چلانے کیلیے تربیت
کاروبار سے متعلق سازوسامان، آلات(اوزار) اور مشینوں کی فراہمی کے ذریعے تعاون

یہ تمام سرگرمیاں وسطی پنجاب میں ہوتی ہیں۔

آپ مزید معلومات پاکستانی – جرمن فیسیلیٹیشن اینڈ ری انٹی گریشن سینٹر سے حاصل کرسکتے ہیں۔

مزید معلومات

نوکری کی تلاش اور کاروبار کی شروعات کے حوالے سے مشورے

جرمنی میں ہیں اور پاکستان واپس جانے کے خواہشمند ہیں؟ یا آپ پاکستان میں رہتے ہیں اور نئے مواقعوں کی تلاش میں ہیں، جیسے کے نیا کاروبار شروع کرنا یاروزگار تبدیل کرنا؟ ڈوئچے گیسل شافٹ فار انٹرنیشنل زوسامینربیٹ (جی آئی زیڈ) جی ایم بی ایچ اور اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن(اوپی ایف) آپ کو انفرادی طور پر مشاورت فراہم کریں گے۔
پیشکش میں شامل ہے:

  • مشاورت اگر آپ فوری نوکری کی تلاش میں ہیں
  • نئے کاروبار کی شروعات میں مدد
  • سماج میں جڑنے میں مدد
  • نفسیاتی مدد
  • قانونی صلاح

اگر ضرورت محسوس ہوئی تو مشاورتی ٹیم آپ کو ساتھی ادارے یا نوکری دلوانے والی ایجنسی بھجوائے گی۔ پاکستان میں100 سے زائد ایجنسیاں کام کررہی ہیں۔

اہم معلومات Ort: Lahore Sprache: Englisch, Urdu Kosten: kostenlos ویب سائٹ کا لنک
مزید معلومات

روزگار کی تلاش میں نوجوان افراد کی مدد کرنا

پنجاب اسکِل ڈویلپمنٹ فنڈ (پی ایس ڈی ایف) روزگار کی تلاش میں نوجوانوں کی مدد کرتا ہے۔ یہ مختصر پیشہ وارانہ کورسز کراتا ہے ۔ یہ کورسز نوجوانوں کو باصلاحیت بناتے ہیں تاکہ وہ خود کما سکیں۔ پی ایس ڈی ایف نوجوان افراد کی مدد کرتا ہے اگر وہ اپنا چھوٹا ذاتی کاروبار شروع کرنے کے خواہشمند ہوں۔

اہم معلومات Kosten: gebührenpflichtig, Zuschuss möglich
مزید معلومات

اسٹارٹ اپ/نئے کاروبار کیلیے مدد

نیشنل انکیوبیشن بزنس سینٹر (این آئی سی)  اسٹارٹ اپ یا نئے کاروباری افراد کیلیے  پاکستان کا سب  سے بڑا  مرکز  ہے ۔
یہ نئے نوجوان کاروباری افراد کو کاروبار شروع کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
یہ اسٹارٹ اپس یا نئے کاروباری افراد کو اپنے خواب کو حقیقت کے روپ میں ڈھالنے میں مدد کرتا ہے اور نوجوان کاروباری افراد کی رہنمائی کرتا ہے۔ این آئی سی نوجوان کاروباریوں کو ماہرین اور استادوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرتا ہے۔
یہ وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن اور ٹیکنالوجی فنڈ آئیجی نائٹ، جاز  اور ٹیم اپ کے مابین باہمی اشتراک ہے۔
اس کیلیے اندراج  یا رجسٹریشن لازمی ہے۔

اہم معلومات Ort: Lahore, Islamabad, Peshawar, Karachi und Quetta
مزید معلومات

خواتین کاروباری افراد کیلیے نیٹ ورک

ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ڈبلیو سی سی آئی) نئی کاروباری خواتین کی مدد کرتا ہے ۔ یہ بحث کیلیے پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔ یہ مقامی، علاقائی اور عالمی شراکت داروں کے درمیان خیالات کے تبادلے کو یقینی بناتا ہے۔ ڈبلیو سی سی آئی کی مدد سے نئی کاروباری خواتین شراکت داروں کیساتھ تحقیق اور ترقی میں روابط قائم کرسکتی ہیں۔ اراکین نمائش میں حصہ لیتے ہیں اور اُن کی کمپنیز میڈیا میں نشر یا چھپنے والی رپورٹس کے ذریعے عام آدمی تک پہنچتی ہیں۔
یہ خدمات پنجاب اور لاہور میں فراہم کی جاتی ہیں

اہم معلومات Zielgruppe: Frauen Ort: Punjab, Lahore
مزید معلومات

آن لائن کاروبار

ای روزگار کا ادارہ پنجاب میں نوجوانوں کیلیے کورسز پیش کرتا ہے ۔ اس کا مقصد نوجوانوں کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ اپنا آن لائن کاروبار شروع کرسکیں۔
کورسز کے موضوعات:

  • ویب ڈویلپمنٹ
  • ویب ڈیزائننگ، مثال کے طور ورڈ پریس کے ذریعے
  • کنٹینٹ مارکیٹنگ اینڈ ایڈورٹائیزمنٹ
  • گرافگ ڈیزائننگ (بنیادی ایڈوب پروگرامنگ، لوگو تیار کرنا)
اہم معلومات Costs: This offer is free of charge.
مزید معلومات

ڈیجیٹل یا آن لائن کام کیلیے ہنرمند بنانا

ڈیجی اسکلز ایک آن لائن درسگاہ ہے۔ جو فری لانسرز، نئے کاروباری افراد اور ملازمت پیشہ لوگوں کیلیے کورسز پیش کرتی ہے۔ یہاں سے آپ ڈیجیٹل کام کے حوالے سے ہر چیز سیکھ سکتے ہیں۔
کورسز کے مضامین میں شامل ہیں:

  • ڈیجیٹل لیٹریسی
  • ای کامرس
  • گرافک ڈیزائننگ
  • ایس ای او
  • کریٹیو رائٹننگ
  • ورڈ پریس
  • کوئیک بکس

یہ تمام کورسز بالکل مفت ہیں لیکن اس کیلیے اندراج کرانا ضروری ہے۔
ڈیجی اسکلز پروگرام وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کیمونیکیشن کی جانب سے چلایا جارہا ہے۔

اہم معلومات Kosten: kostenlos
مزید معلومات

ئے کاروباری افراد کیلیے تربیت اور مشاورت کی فراہمی

سینٹر فار اینٹرپنیورشپ اینڈ اینویشن (سینٹین) نئے کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی کرتا ہے ۔ یہ تربیتی کورسز اور ماہر اساتذہ کی جانب سے مدد فراہم کرتا ہے۔
یہ خدمات پنجاب بھر میں فراہم کی جارہی ہیں۔

اہم معلومات Ort: Punjab
مزید معلومات

کیریئر/عملی زندگی شروع کرنے میں مدد

کیریئر کونسلنگ اینڈ جاب پلیسمنٹ سینٹر (سی سی اینڈ جے پی) نوجوان افراد کو روزگار کے حصول میں مدد کرتا ہے۔ ملک بھر میں سی سی اینڈ جے پی کے 100 سے زائد مراکز قائم ہیں۔
دیگر چیزوں کیساتھ اِن کی خدمات میں شامل ہیں:

  • پیشے کے چناؤ میں مشاورت
  • ملازمت کی شرائط کے حوالوں سے آگاہی
  • نوکری کی تلاش میں مدد
  • درخواست دیتے وقت مدد
  • نئے کاروبار کیلیے تربیت

یہ خدمات مفت ہیں تاہم آپ کو اس کیلیے پہلے سے اندراج کرانا ہوگا

اہم معلومات Kosten: kostenlos
مزید معلومات

چھوٹے قرضوں کیلیے نئے امکانات

اخوت کا دعویٰ ہے کہ وہ دنیا کا سب سے بڑا اسلامی مائیکرو فائنانس کا ادارہ ہے۔
یہ لوگوں کو ذاتی کاوربار شروع کرنے کیلیے قرض فراہم کرتا ہے
یہ چھوٹے قرض سود سے پاک ہوتے ہیں:
قرض کے حصول کیلیے شرائط:

  • عمر 18 سے 64 سال کے درمیان
  • کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ
  • دو ضامن (رشتہ دار نہیں)
  • مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہو

دیگر شرائط ادارے کی ویب سائٹ پر دیکھی جاسکتی ہیں۔

اہم معلومات Für weitere Informationen kontaktieren Sie das Pakistanisch-Deutsche Beratungszentrum für Jobvermittlung und Reintegration (PGFRC).
مزید معلومات

کاروباری منصوبوں اور قرض میں مدد فراہم کرنا

اسمیڈا اُن لوگوں کی مدد کرتا ہے جو اپنا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہوں یا کرچکے ہوں۔ دیگر چیزوں کے ساتھ ادارہ اِن معاملات میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔

  • کاروباری منصوبے کی تیاری
  • قرض کیلیے درخواست دینا
  • نئے کاروبار سے متعلق عمومی پہلوؤں سے آگاہی
اہم معلومات Für weitere Informationen kontaktieren Sie das Pakistanisch-Deutsche Beratungszentrum für Jobvermittlung und Reintegration (PGFRC). ویب سائٹ کا لنک
مزید معلومات

اپنی درزی کی دکان کھولیں

ایسوسی ایشن فار ہیومینیٹیرین ڈویلپمنٹ (اے ایچ ڈی) خواتین کی مدد کرتی ہے تاکہ وہ اپنا کاروبار شروع کرسکیں ۔ یہ تنظیم خواتین کو سلائی،کڑھائی اور درزی کی مفت تعلیم دیتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ خواتین کو سلائی مشین  فراہم کرتی ہے ۔ تنظیم کا مقصد خواتین کو ذاتی درزی کی دکان کھولنے کے قابل بنانا ہے ۔ اے ایچ ڈی کاروبار شروع کرنے کے حوالے سے تربیتی کورسز بھی کراتی ہے ۔

اہم معلومات Ort: Sindh. Auf Nachfrage auch in anderen Regionen. Kosten: Kostenlos Zielgruppe: Frauen
مزید معلومات
مزید جانیں