Skip to main content
مینیو

نفسیاتی صحت

نوکری کی تلاش اور کاروبار کی شروعات کے حوالے سے مشورے

جرمنی میں ہیں اور پاکستان واپس جانے کے خواہشمند ہیں؟ یا آپ پاکستان میں رہتے ہیں اور نئے مواقعوں کی تلاش میں ہیں، جیسے کے نیا کاروبار شروع کرنا یاروزگار تبدیل کرنا؟ ڈوئچے گیسل شافٹ فار انٹرنیشنل زوسامینربیٹ (جی آئی زیڈ) جی ایم بی ایچ اور اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن(اوپی ایف) آپ کو انفرادی طور پر مشاورت فراہم کریں گے۔
پیشکش میں شامل ہے:

  • مشاورت اگر آپ فوری نوکری کی تلاش میں ہیں
  • نئے کاروبار کی شروعات میں مدد
  • سماج میں جڑنے میں مدد
  • نفسیاتی مدد
  • قانونی صلاح

اگر ضرورت محسوس ہوئی تو مشاورتی ٹیم آپ کو ساتھی ادارے یا نوکری دلوانے والی ایجنسی بھجوائے گی۔ پاکستان میں100 سے زائد ایجنسیاں کام کررہی ہیں۔

اہم معلومات Ort: Lahore Sprache: Englisch, Urdu Kosten: kostenlos ویب سائٹ کا لنک
مزید معلومات

حادثات اور ہنگامی امداد

ایدھی فاؤنڈیشن ضرورت کے وقت مختلف خدمات فراہم کرتی ہے۔ جیسے کہ

  • حادثے کا شکار مریضوں کیلیے ہنگامی مدد
  • آتشزدگی اور قدرتی آفات میں ہنگامی مدد
  • مہاجرین کیلیے ہنگامی مدد
  • نشے کے عادی افراد کی بحالی کیلیے اقدامات
  • گمشدہ افراد کی تلاش
  • ضرورت مند جوڑوں کی شادی میں مدد
  • ضرورت مندوں کیلیے کھانا، کپڑے اور کمبل
  • حاملہ خواتین کی مدد اور خاندان کیلیے مشورے
  • ضرورت مندوں کیلیے خون کے عطیات
  • ذہنی امراض میں مبتلا افراد کیلیے رہائش اور کھانا
  • بے گھر اور یتیم بچوں کیلیے کھانا اور رہائش کا انتظام

فاؤنڈیشن کی ملک بھر میں تمام خدمات بلامعاوضہ ہیں۔

اہم معلومات Ort: In ganz Pakistan Kosten: kostenlos
مزید معلومات

ذہنی صحت کو بہتر بنانا

بیسیک نیڈز پاکستان ( بی این پاک) کا مقصد مرگی یا ذہنی امراض کا شکار افراد کی زندگیوں کو بہتر بنانا ہے ۔ بی این پاک متاثرہ افراد کی سماجی اور معاشی آزادی کو فروغ دیتا ہے۔
ادارے کی خدمات میں شامل ہیں:

  • صلاحیتوں کی تعمیر
  • صحت سے متعلق مشاورت
  • بحالی

یہ خدمات سندھ بھر میں موجود ہیں۔

اہم معلومات Ort: Sindh
مزید معلومات

تیزاب گردی سے متاثرہ افراد کی مدد

ایسیڈ سروائیور فاؤنڈیشن تیزاب گردی کا شکار افراد کو مدد فراہم کرتا ہے ۔ ادارہ اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرتا ہے کہ متاثرہ افراد خود مختار زندگی بسر کرسکیں۔
ادارہ کی خدمات میں شامل ہے:

  • بحالی کے پروگراموں میں شامل کرانا
  • قانونی مدد

یہ تمام خدمات ملک بھر میں مفت فراہم کی جاتی ہیں۔

اہم معلومات Ort: landesweit Kosten: kostenlos
مزید معلومات

ذہنی بیماریوں اور منشیات کے عادی افراد کی پیشہ وارانہ رہنمائی

وِلنگ ویز ذہنی امراض میں مبتلا اور منشیات کے عادی افراد کیلیے مشاورتی مراکز اور بحالی کلینک چلاتی ہے۔
یہ مراکز اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں ہیں۔

اہم معلومات Ort: Islamabad, Lahore, Karachi
مزید معلومات

نفسیاتی مسائل اور دماغی صحت سے متعلق مدد کرنا

روزن دماغی امراض سے متاثرہ افراد کی مدد کرتا ہے۔ یہ تشدد کا شکار خصوصاً خواتین اور بچوں کی مدد کرتا ہے اور نوجوانون کو نفسیاتی مسائل، خاندانی منصوبہ بندی اور مانع حمل جیسے معاملات میں مشورے فراہم کرتا ہے۔
روزن پاکستان کے تقریباً تمام بڑے شہروں میں کام کرتا ہے، براہ راست مشاورت، بذریعہ فون اور آن لائن سیشنز شامل ہیں۔

اہم معلومات Ort: In allen größeren Städten Pakistans. ویب سائٹ کا لنک
مزید معلومات
مزید جانیں