Skip to main content
مینیو

تربیت اور مزید تعلیم

ذاتی کاروبار کیلیے قابلیت

کیا آپ پاکستان واپس آگئے ہیں؟ یا پھر آپ وسطی پنجاب میں رہائش پذیر ہیں اور نئے مواقعوں کی تلاش میں ہیں۔ موجاز فاؤنڈیشن آپ نئے کاروبار (اینٹرپنیور شپ) کے ذریعے معاشی اور سماجی مدد فراہم کرتے ہیں۔

یہ فراہم کرتے ہیں:

چھوٹا کاروبار چلانے کیلیے تربیت
کاروبار سے متعلق سازوسامان، آلات(اوزار) اور مشینوں کی فراہمی کے ذریعے تعاون

یہ تمام سرگرمیاں وسطی پنجاب میں ہوتی ہیں۔

آپ مزید معلومات پاکستانی – جرمن فیسیلیٹیشن اینڈ ری انٹی گریشن سینٹر سے حاصل کرسکتے ہیں۔

مزید معلومات

نوکری کی تلاش اور کاروبار کی شروعات کے حوالے سے مشورے

جرمنی میں ہیں اور پاکستان واپس جانے کے خواہشمند ہیں؟ یا آپ پاکستان میں رہتے ہیں اور نئے مواقعوں کی تلاش میں ہیں، جیسے کے نیا کاروبار شروع کرنا یاروزگار تبدیل کرنا؟ ڈوئچے گیسل شافٹ فار انٹرنیشنل زوسامینربیٹ (جی آئی زیڈ) جی ایم بی ایچ اور اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن(اوپی ایف) آپ کو انفرادی طور پر مشاورت فراہم کریں گے۔
پیشکش میں شامل ہے:

  • مشاورت اگر آپ فوری نوکری کی تلاش میں ہیں
  • نئے کاروبار کی شروعات میں مدد
  • سماج میں جڑنے میں مدد
  • نفسیاتی مدد
  • قانونی صلاح

اگر ضرورت محسوس ہوئی تو مشاورتی ٹیم آپ کو ساتھی ادارے یا نوکری دلوانے والی ایجنسی بھجوائے گی۔ پاکستان میں100 سے زائد ایجنسیاں کام کررہی ہیں۔

اہم معلومات Ort: Lahore Sprache: Englisch, Urdu Kosten: kostenlos ویب سائٹ کا لنک
مزید معلومات

روزگار کی تلاش میں نوجوان افراد کی مدد کرنا

پنجاب اسکِل ڈویلپمنٹ فنڈ (پی ایس ڈی ایف) روزگار کی تلاش میں نوجوانوں کی مدد کرتا ہے۔ یہ مختصر پیشہ وارانہ کورسز کراتا ہے ۔ یہ کورسز نوجوانوں کو باصلاحیت بناتے ہیں تاکہ وہ خود کما سکیں۔ پی ایس ڈی ایف نوجوان افراد کی مدد کرتا ہے اگر وہ اپنا چھوٹا ذاتی کاروبار شروع کرنے کے خواہشمند ہوں۔

اہم معلومات Kosten: gebührenpflichtig, Zuschuss möglich
مزید معلومات

ووکیشنل ٹریننگ

کیا آپ اپنی تربیت کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں؟ یہ جگہ ہے جہاں آپ مناسب کورسز تلاش کرسکتے ہیں۔ یہ تمام کورسز نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) کی جانب سے کرائے جاتے ہیں۔
آپ بالکل مفت اندراج کرکے اپنی سی وی اپلوڈ کرسکتے ہیں۔ جس کے بعد آپ کو مناسب کورس کی پیشکش کی جائے گی۔ یہ کورسز پاکستان کے تمام صوبوں کیلیے ہیں۔

اہم معلومات Ort: in allen Provinzen Kosten: Registrierung kostenlos, Kurse mit Gebühr (Zuschuss/ Stipendium möglich)
مزید معلومات

آن لائن کاروبار

ای روزگار کا ادارہ پنجاب میں نوجوانوں کیلیے کورسز پیش کرتا ہے ۔ اس کا مقصد نوجوانوں کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ اپنا آن لائن کاروبار شروع کرسکیں۔
کورسز کے موضوعات:

  • ویب ڈویلپمنٹ
  • ویب ڈیزائننگ، مثال کے طور ورڈ پریس کے ذریعے
  • کنٹینٹ مارکیٹنگ اینڈ ایڈورٹائیزمنٹ
  • گرافگ ڈیزائننگ (بنیادی ایڈوب پروگرامنگ، لوگو تیار کرنا)
اہم معلومات Costs: This offer is free of charge.
مزید معلومات

ڈیجیٹل یا آن لائن کام کیلیے ہنرمند بنانا

ڈیجی اسکلز ایک آن لائن درسگاہ ہے۔ جو فری لانسرز، نئے کاروباری افراد اور ملازمت پیشہ لوگوں کیلیے کورسز پیش کرتی ہے۔ یہاں سے آپ ڈیجیٹل کام کے حوالے سے ہر چیز سیکھ سکتے ہیں۔
کورسز کے مضامین میں شامل ہیں:

  • ڈیجیٹل لیٹریسی
  • ای کامرس
  • گرافک ڈیزائننگ
  • ایس ای او
  • کریٹیو رائٹننگ
  • ورڈ پریس
  • کوئیک بکس

یہ تمام کورسز بالکل مفت ہیں لیکن اس کیلیے اندراج کرانا ضروری ہے۔
ڈیجی اسکلز پروگرام وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کیمونیکیشن کی جانب سے چلایا جارہا ہے۔

اہم معلومات Kosten: kostenlos
مزید معلومات

نوجوانوں کیلیے امکانات/توقعات

کامیاب جوان پروگرام حکومت پاکستان کی جانب شروع کیا گیا ہے ۔ جس سے نوجوانوں کی سماجی اور معاشی صورتحال میں بہتری  آئی ۔ کامیاب جوان پروگرام صوبائی حکومتوں کے نوجوانوں کیلیے جاری دیگر منصوبوں میں معاوانت فراحم کرتا ہے ۔ یہ منصوبے نوجوانوں کی فنی، پیشہ وارانہ اور ڈیجیٹل تعلیم جیسے پہلوؤں کو فروغ دیتے ہیں۔ اُن نوجوانوں کی بھی مدد کی جاتی ہے جو اپنا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں

اہم معلومات Für weitere Informationen kontaktieren Sie das Pakistanisch-Deutsche Beratungszentrum für Jobvermittlung und Reintegration (PGFRC).
مزید معلومات

کیریئر/عملی زندگی شروع کرنے میں مدد

کیریئر کونسلنگ اینڈ جاب پلیسمنٹ سینٹر (سی سی اینڈ جے پی) نوجوان افراد کو روزگار کے حصول میں مدد کرتا ہے۔ ملک بھر میں سی سی اینڈ جے پی کے 100 سے زائد مراکز قائم ہیں۔
دیگر چیزوں کیساتھ اِن کی خدمات میں شامل ہیں:

  • پیشے کے چناؤ میں مشاورت
  • ملازمت کی شرائط کے حوالوں سے آگاہی
  • نوکری کی تلاش میں مدد
  • درخواست دیتے وقت مدد
  • نئے کاروبار کیلیے تربیت

یہ خدمات مفت ہیں تاہم آپ کو اس کیلیے پہلے سے اندراج کرانا ہوگا

اہم معلومات Kosten: kostenlos
مزید معلومات

اوپن یونیورسٹی ایجوکیشن

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی روایتوں کے ساتھ فاصلاتی تعلیم کی درسگاہ ہے۔ جس کا مقصد: تعلیم سب کیلیے ہے
یونیورسٹی ہائیر سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹس (ایچ ایس ایس سی)، بیچلرز اور ماسٹر پروگرام پیش کرتی ہے ۔۔ ان پڑھ افراد کیلیے بنیادی کورسز اور مصدقہ کورسز بھی موجود ہیں۔ یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ ڈگری کا حصول بھی ممکن ہے۔
مضامین میں عربی، اسلامک اسٹڈیز، قدرتی علوم اور ہیومینیٹیز شامل ہیں

اہم معلومات Kosten: kostenpflichtig
مزید معلومات

صنعتوں کے لائق بنانا

پاکستان میں اس کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں اور کمپنیز کی مانگ کو دیکھتے ہوئے بہترین مماثلت کا حصول ہے۔ پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور بلوچستان میں نوجوان کیلیے تربیتی پروگرام کے پیچھے یہی وجہ ہے۔
یہ پروگرام نوجوان افراد کی مدد کرتا ہے:

  • اسکل ڈویلپمنٹ کیلیے ورکس شاپ کا انعقاد
  • تدریسی تربیت
  • کیئریر/مستقبل کی رہنمائی
  • تلاشِ روزگار میں مدد

نوکری کے ساتھ ساتھ تربیت کا حصول ممکن ہے۔
جو افراد ماضی میں انفارمل سیکٹر میں کام کرچکے ہوں وہ بھی اِس میں شامل ہوسکتے ہیں۔
اُن کا سابقہ تجربے کو تسلیم کیا جائے گا اور اُنہیں سرٹیفکیٹس سے نوازا جائے گا۔

اہم معلومات Ort: Punjab, Sindh, Khyber Pakhtunkhwa, Azad Kashmir, Belutschistan
مزید معلومات

ووکیشنل ٹریننگ

تکنیکی اور ووکیشنل ٹریننگ میں دلچسپی رکھتے ہیں؟
ٹیوٹا مختلف سرٹیفکیٹس اور کورسز پیش کرتا ہے جس سے آپ ہنرمند شہری بن سکتے ہیں۔

ٹیوٹا کے تحت تین مختلف ادارے کام کرتے ہیں جو کہ

  • تکنیکی اور ووکیشنل ٹریننگ
  • سرٹیفکیٹس اور ڈپلوما (6 سے 24 ماہ تک کے کورسز)
  • صنعتی مانگ کے مطابق مختصر دورانیہ کے تربیتی کورسز

خواتین اور مرد حضرات کیلیے الگ الگ کلاسز منعقد کی جاتی ہیں۔
مزید معلومات کیلیے آپ ٹیوٹا ویب سائٹ کو وزٹ کرسکتے ہیں

اہم معلومات Ort: Punjab. ویب سائٹ کا لنک
مزید معلومات

صحیح اور پائیدار کام

دی سیٹیزن فاؤنڈیشن کا نصب العین پاکستان میں سماجی ترقی حاصل کرنا ہے۔  فاؤنڈیشن تعلیم، تربی اور نوکری کی تلاش میں مدد کرتی ہے، خصوصی طور پر پاکستان کے پسماندہ طبقے کو۔
فاؤنڈیشن پُرعزم ہے:

  • صحیح اور پائیدار کام
  • تربیت اور نوکری کی تلاش
  • سوشل انٹرپرائزز
  • مارکیٹ، تعلیم اور صحت عامہ تک رسائی

فاؤنڈیشن ویب سائٹ کے ذریعے خصوصی پیشکش پر معلومات کی فراہمی

اہم معلومات Für weitere Informationen kontaktieren Sie das Pakistanisch-Deutsche Beratungszentrum für Jobvermittlung und Reintegration (PGFRC). ویب سائٹ کا لنک
مزید معلومات

18 سے 40 سال کی عمر کے افراد کیلیے تربیتی کورسز

کیا آپ اپنی قابلیت کو مزید بہتر بنانے کے خواہشمند ہیں؟ کامیاب جوان پروگرام کا یہ ذیلی پروگرام "اسکل فار آل" (ہنر سب کیلیے) ملک بھر میں آپ کو کئی مواقع فراہم کرتا ہے۔ اس پروگرام کا ہدف 18 سے 40 سال کے مرد اور خواتین ہیں۔ ملک بھر میں پانچ سو ادارے دو سو کورسز کراتے ہیں۔
اِن تربیتی کورسز میں یہ شامل ہیں، مثال کے طور پر

  • مصنوعی ذہانت
  • کلاؤڈ کمپیوٹنگ
  • میکاٹرونکس
  • ہائی ٹیکنالوجی
  • ویب ڈیزائننگ
اہم معلومات Kosten: Kostenpflichtig. Teilweise Kostenübernahme. ویب سائٹ کا لنک
مزید معلومات
مزید جانیں