Skip to main content
مینیو

وطن واپسی کے لیے پُل کا کردار

معاشرے سے جوڑنے والے رضاکار اسٹیفن گفتگو کرتے ہوئے

اسٹیفن گروئنبام جی آئی زیڈ کے اُن 20 رضاکاروں میں سے ایک ہیں جو جرمنی کی تقریباً تمام ریاستوں میں ہی موجود ہیں۔یہ تمام جرمنی میں موجود کونسلرز اوردیگر ممالک میں کام کرنے والوں کے درمیان رابطہ پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔

اسٹیفن گروئنبام،آپ کس طرح سےدوسروں کو ملانے والے رضاکار بنے؟

میں شعبہ جنگلات کا سند یافتہ سپاہی ہوں لیکن میں نے 15 سال افغانستان اور افریقا میں مختلف تنظیموں کیساتھ ہنگامی اور امدادی شعبے میں کام کیا ہے۔ میں اپنے اہلخانہ کیساتھ سینیگال ، گوئنا سمیت دیگر ممالک میں رہا ہوں۔2018سے میں شمالی باویریا میں سینٹرل ریٹرن کاؤنسلنگ فار ریفیوجی میں جی آئی زیڈ کیلیے کام کرتا ہوں۔

آپ کس طرح لوگوں کی مددکرتے ہیں؟

میری زیادہ تر رسائی اُن معلومات تک ہوتی ہیں جو جی آئی زیڈ خطے کے ممالک میں فراہم کرتی ہے۔بعد میں مشاورتی مراکز سے حاصل کردہ معلومات میں آگے فراہم کردیتا ہوں، یہ معلومات نوکری کی پیشکش،درخواست کی تیاری میں مدد،کاروبار کے آغاز،نفسیاتی مشاورت اور رہائش کی تلاش کے حوالے سے ہوتی ہیں۔کچھ ممالک میں مستقل رہائش ملنے تک عارضی رہائش بھی فراہم کرتے ہیں۔ بطور رضاکار میری توجہ عراق پر ہے،اسی میں جرمنی کی دیگر ریاستوں سے عراق سے متعلق سوالات کا بھی جواب دیتا ہوں۔

 

آپ یہاں رہ کر کس طرح عراق میں کسی کی نوکری کے حصول میں مددکرتے ہیں؟

میں لوگوں کا ایربل کے مشاورتی مرکز سے رابطہ کراتا ہوں،جو اُن کی سی وی اور درخواست کی تیاری میں مدد کرتا ہے۔مرکز کے اہم(طاقتور) آجروں سے رابطے ہوتے ہیں۔ہم لوگوں کو اُن کے کیریئر(مستقبل) شروع کرنے میں مدد دیتے ہیں، بعض اوقات ہم لوگوں کو عارضی تنخواہوں کے ذریعے بھی مدد فراہم کرتے ہیں۔یہ بہت اچھی طرح چل رہا ہے۔جو لوگ واپس لوٹ کر اپنا کاروبار شروع کرتے ہیں ہم اُن کی بھی مددکرتے ہیں۔حال ہی میں ہم نے نوجوان عراقی کی ٹائروں کی دکان کھونے میں مدد کی۔ہم نے بیلنسنگ مشین خریدنے میں مدد کی تاکہ وہ اپنا اور اہلخانہ کا پیٹ پال سکے۔

کام کے دوران آپ کو کن چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟

اگر لوٹنے والا فردمخصوص خیالات کا حامل ہوکہ وہ کس طرح اپنے ملک میں ملازمت کی تلاش کیلیے واپس جاناچاہتے ہیں تو بعض اوقات اُن کی اُمیدوں پر پورا اترنا مشکل ہوسکتا ہے۔اس دوران اُن کے ملک میں حالات تبدیل ہوسکتے ہیں۔اگر کوئی ایک خاص ضلع میں دکان کھولنے کا خواہشمند ہے اوراب وہاں اس طرح کی کئی دکانیں ہیں تو ہم اُس کو متبادل تجویز کرتے ہیں۔

کورونا کی وبا نے آپ کے کام کو کس طرح تبدیل کیا؟

مارچ میں ہمیں اپنی مشاورتی خدمات کو بند کرنا پڑا،واپس جانے والوں نے بھی سوالات کرنا بند کردیے اور ہمارے لیے سفر کرنا بھی ناممکن ہوگیا۔ اُس کے بعد سے ہم نے حفظان صحت کے اُصولوں کے مطابق کئی چیزیں شروع کی اور اب ہم دوبارہ سے مشاورت فراہم کررہے ہیں۔اب ہمارے پاس بہت زیادہ رش ہے اور ہم تمام مشاورتی سیشنز کو دیکھ رہے ہیں جو کورونا کے باعث نہیں ہوسکے۔

As of: 07/2020

کورونا وبا کے آغاز میں ہمیں اپنے مشاورتی سیشنز کو بند کرنا پڑا۔ اب جب ہم دوبارہ سے شروع کرنے کے قابل ہوئے تو ہم سے بہت زیادہ لوگ رابطہ کررہے ہیں
Stefan Grünbaum

ملکوں کے تجربات