Skip to main content
مینیو

کھیرے اور مولی سے شروعات۔

کھیرے اور مولی سے شروعات۔

میرا نام سوار ہے۔ میں 30 برس کا ہوں اور میرا تعلق شمالی عراق میں دوہک سے ہے۔ 2014 میں میری اہلیہ اور میں نام نہاد دولت اسلامیہ کے حملوں سے بچ کر جارجیا کیلیے فرار ہوئے کیونکہ ہم اپنے بچوں کو محفوظ مستقبل دینا چاہتے تھے۔ لیکن مجھے جارجیا میں کام نہیں ملا۔ 2016 میں ہم عراق واپس آئے اور دوہک میں زرعی کاروبار کو کھڑا کیا۔

واپسی کے بعد ابتدا میں میں نے اپنے گھر والوں کا پیٹ بھرنے کیلیے تعمیراتی صنعت میں یومیہ اجرت پر کام کیا۔ لیکن میں ایک طویل المدتی موقع کی تلاش میں تھا۔ مجھے ایک دوست سے ایربل میں جرمن سینٹر فار جابز، مائیگریشن اینڈ ری انٹی گریشن (جی ایم اے سی) کا پتہ چلا جو کہ واپس لوٹنے والوں کی نئی شروعات میں مدد کرتا ہے۔

جی ایم اے سے کے ساتھ منصوبے پر تفصیلی تبادلہ خیال

تو میری اہلیہ اور میں نے جی ایم اے سی میں رابطہ کیا۔ ابتدا میں ہمارا منصوبہ بکریوں کی افزائش نسل  کے کاروبار کا تھا لیکن کچھ غور کرنے کے بعد سلویٰ نے مشورہ دیا کہ ہم سبزیاں اگانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اُس کے پاس اس کی قابلیت اور ضروری تجربہ تھا۔ تو ہم نے جی ایم اے سی کی مشاورتی ٹیم کے ساتھ ہمارے منصوبے کے فائدے اور نقصانات پر تبادلہ خیال کیا۔ کئی بار کی بحثوں اور خیالات کے تبادلے کے بعد سلویٰ اور میں نے محسوس کیا کہ سبزیوں کی کاشت ہمارے مستقبل کیلیے بہترین راستہ ہے۔

 

اس کے بعد جی ایم اے سی نے ہمیں اپنے ساتھی ادارے ای ٹی ٹی سی (یورپئن ٹیکنالوجی اور ٹریننگ سینٹر) بھجوایا۔ دیگر چیزوں کے ساتھ ای ٹی ٹی سی کاروبار شروع کرنے کے حوالے سے تربیتی کورسز اور ورکشاپس بھی کراتا ہے۔ یہاں ہم نے منصوبہ پیش کیا جو کہ اُن کی ٹیم کو اچھا لگا۔ سلویٰ اور مجھے کاروباری انتظام کار کی ورکشاپ میں حصہ لینے کا موقع ملا۔ 3 دن کی تربیت میں ہم نے سیکھا کہ اپنی کمپنی کیسے چلاتے ہیں، مشہوری کا منصوبہ کیسے تیار کرتے ہیں کاروبار کیلیے فیصلے کیسے لیتے ہیں۔ ہم نے کاروباری رابطوں، کھاتوں، تخلیق اور جدت کے بارے میں بھی بہت کچھ سیکھا۔ اِن 3 دنوں نے سلویٰ اور میری بہت مدد کی۔ اس کے بعد ہمیں لگا کہ ہم اپنی نئی شروعات کیلیے تیار ہیں۔

پہلے2 گرین ہاؤس تیار ہیں۔

اسی دوران ہمارے2 گرین ہاؤس بھی ہوگئےجنہیں خریدنے میں جی ایم اے سی نے ہماری مدد کی۔ یہ گرین ہاؤس بہت بڑے ہیں۔ آغاز میں ہم نے بہت چھوٹے حصے پر کاشت کی لیکن اب ہم تمام حصہ استعمال کررہے ہیں۔ ہم کھیرے اور مولی کاشت کرتے ہیں اور اس کی فروخت سے اچھا کما لیتے ہیں۔

اس کے علاوہ ہم مسلسل آگے بڑھنے کی کوشش کررہے ہیں:  اس سال ہم نے آرمینیا سے کھیرے کی نئی قسم کو اپنے پروگرام کا حصہ بنایا ہے۔ ہم اپنے پودوں کی حفاظت اور بہتر دیکھ بھال کیلیے مختلف چیزوں کا استعمال کرتے ہیں۔ ہم مسلسل سیکھ رہے ہیں۔ مستقبل میں ہمارا ایک اور گرین ہاؤس بنانے اور مزید اقسام اگانے کا منصوبہ ہے۔

ہم جی ایم اے سی سے رابطے میں ہیں۔ مشاورتی ٹیم کی ہماری کمپنی میں خاصی دلچسپی ہے۔ یہ ہمیشہ مدد کیلیے حاضر ہوتے ہیں اور جب بھی ضرورت ہو مدد فراہم کرتے ہیں۔ تعاون بہت مدد گار تھا اور اب بھی ہے۔ جی ایم اے سی نے خود مختار بننے کے خواب کو پورا کرنے میں مدد فراہم کی۔
 
07/2021

یہاں مدد اور مشاورت کے لیے بیان کردہ مواقع"نئے مواقعوں کی جانب واپسی"منصوبے کا حصہ ہیں۔

مزید جانیں >
ہم اپنے پودوں کی حفاظت اور دیکھ بھال کیلیے مختلف چیزیں استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ہم مسلسل سیکھ رہے ہیں .
Sawar

ملکوں کے تجربات