میرا نمیرا نام ماگوئیٹے ہے اور میرا تعلق سینیگال میں ڈکار- یارخ سے ہے۔ میں جب سپین کے لیے روانہ ہوا تو ابھی طالب علم ہی تھا۔ اگرچہ اب میں کسی کو بھی اس کے برعکس مشورہ دوں گا۔ آپ اپنے ہی ملک میں بہت کچھ حاصل کرسکتے ہیں۔
میں اسکول کی چھٹیوں میں کام کرتاتھا تاکہ کچھ پیسے کماسکوں۔ میرے والدین پہلے ہی بوڑھے اور کمزور تھے۔ اس کے بعد میری والدہ بیمار پڑگئیں۔ اُن کی حالت خراب ہوتی چلی گئی اورمیرے گھر والے مالی طور پر سنبھال نہیں سکتے تھے۔ اسی وجہ سے میں نے اسپین جانے کا فیصلہ کیا۔ اس وقت میرے علاقے کے کئی نوجوان یہی کررہے تھے۔ سب کو لگتا تھا کہ ایک بار وہ یورپ پہنچ گئے تو سب مشکلات ہوا میں اُڑن چھو ہوجائیں گی۔ لیکن اسپین میں قدم رکھنے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ اسپین پہنچ گئے۔ مجھےکینری آئس لینڈ میں قید کردیا گیا اور ایک مہاجرین کیمپ میں رکھا گیا۔ میں نے وہاں 6 مہینے گزارے اور اُس کے بعد مجھے سینیگال بھیج دیا گیا۔