Skip to main content
مینیو

درزی کے کام سے بحران کا ڈٹ کر سامنا کیا

ٹاؤٹی اپنی دکان میں فیشن فروخت کرتی ہیں جوکہ وہ خود تیار کرتی ہیں۔

درزی کے کام سے بحران کا ڈٹ کر سامنا کیا

میرا نام ٹوٹی ہے اور میرا تعلق سینیگال سے ہے۔میں تقریباً10 سال سے فیشن کے کاروبار میں ہوں۔میں آغاز میں اپنی دکان پر کپڑے فروخت کرتی تھی لیکن اُس کے بعد میں نے خود سے اسے ڈیزائن کرنا شروع کردیا ۔2019 میں میں نے خود کو کاروباری مارکیٹ میں بہتر کرنے کا فیصلہ کیا اور اِس میں میری مدد"سکسیس فل اِن سینیگال"(سینیگال میں کامیابی) نے کی۔یہ منصوبہ جرمنی کی وفاقی وزارت برائے اقتصادی تعاون اور ترقی بی ایم زیڈ کی جانب سے چلایا جاتا ہے۔اُنہوں نے میرا خود کا فیشن برانڈ"ٹوٹی" شروع کرنے میں مدد کی۔ اب اس ٹیلرنگ کے کاروبار میں تقریبا20لوگ میرے ملازم ہیں۔ "سکسیس فل اِن سینیگال" نے رقم اور اسٹور بنانے اور مقامی بوتیکس میں میرا کام رکھوانے میں بھی میری مدد کی۔میں نے "سکسیس فل اِن سینیگال" کے ساتھ مل کر ایک شرکت داری بھی قائم کی،جس کا نام"آٹیلر221" ہے۔ میں اس کا استعمال کرکے فیشن ڈیزائنرز اور تخلیقی لوگوں کوایک ساتھ لانا چاہتی ہوں۔ اس کا نعرہ "میڈاِن سینیگال"(سینیگال میں تیار شدہ)ہے۔

اس کے بعد کورونا کی وبا نے ہمیں آگھیرا میں بہت پریشان تھی کہ مجھے اپنا یہ کاروبار بند کرنا پڑے گا لیکن "سکسیس فل اِن سینیگال" والے میرے پاس ایک زبردست منصوبے کے ساتھ آئے اور اب میں اور میری ٹیم مقامی لوگوں کیلیے فیس ماسک تیار کررہے ہیں۔ یقیناً ہم نے ماسک کی تیاری کے حوالے سے پہلے تربیت حاصل کی اور اب ہم 11،500 سے زائد ماسک تیار کررہے ہیں۔"سکسیس فل اِن سینیگال" اِنہیں ہم سے خرید کر  اپنے شراکت دار اداروں اور پسماندہ طبقات میں تقسیم کردیتے ہیں۔

جو کچھ میری کمپنی نے حاصل کیا میں اُس پر بہت خوش ہوں اور اُمید کرتی ہوں کہ یہ جاری رکھتے ہوئے مزید لوگوں کو نوکریاں فراہم کرسکتی ہوں۔میں نوکریوں کے نئے مواقع پیدا کرکے اپنے ملک کی مدد کرنا چاہتی ہوں۔نوجوان افراد میرے دل کے قریب ہیں۔ اس لیےمجھے اُمید ہے کہ میں بہت زیادہ لوگوں کی تربیت کرسکتی ہوں تاکہ وہ ٹیلر(درزی) بن سکیں اور اُن کیلیے نوکریاں پیدا ہوں۔

As of: 11/2020

ہماری نوجوان نسل سینیگال کیلیے بہترین موقع ہیں اور یہ اگلی نسل ہمارا مستقبل ہیں۔
Touty

ملکوں کے تجربات