Skip to main content
مینیو

اب امید کی کرن دکھائی دینے لگی ہے

اس لنک سے ایک یوٹیوب ویڈیو کھل جائے گی۔یہ بات ملحوظ خاطر رکھیں کہ اس ویب سائٹ پر آپ کی معلومات کے تحفظ کے قوانین کا اطلاق ہوتا ہے۔

تصدیق کریں

اب امید کی کرن دکھائی دینے لگی ہے

میرا نام ممودو اورمیرا تعلق گنی سے ہے۔ اب میں سینیگال میں ایک خوشحال زندگی بسر کررہا ہوں جوکہ ایسا نہیں تھا۔میں نے2 بار یورپ جانے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوا۔

یہاں تک کا سفر بہت طویل تھا۔ مشکلات سے بھرپوربچپن اور خاندانی تنازع کا مطلب کہ میرے آغاز اچھا نہ تھا۔ جس کے بعد میں بیمار ہوگیا اور اس کا اثر میری تعلیم پر  پڑا ۔ یہ کافی تلخ تجربات تھے اور اس کے نتیجے میں میری دماغی حالت متاثر ہوئی ۔ میں اپنی زندگی سے انتہائی مایوس ہوچکا تھا تو میں نے فیصلہ کیا کہ کچھ چیزوں کو تبدیل ہونا پڑے گا۔

انفرادی اور گروہی علاج(تھراپی)

میں نے ڈاکار میں اپنے چچا کی سبزی اور پھلوں کی دکان میں نوکری شروع کی،جہاں آنے والے خریداروں نے مجھے "ہاؤس آف ہوپ" (اُمیدوں کا گھر) کے بارے میں بتایا۔اس کے نام نے ہی میرے اندر ایک اُمید جگادی تھی۔ یہ انفرادی اور گروہی طور پر علاج(تھراپی) کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔اِن کا ہدف واپس جانے والے وہ افراد ہوتے ہیں جو دماغی طور پرمتاثر اور صدمات سے دوچار ہوں۔ میرے معالج نے میری کافی مدد کی۔ہماری گفتگو سے  مجھ پر بہت ساری چیزیں واضح ہوئیں اور اُن کی نفسیاتی مدد نے مجھے اپنے پیروں پر دوبارہ کھڑے ہونے میں مدد کی۔

ممودو نے ذہنی بحران پر قابو پالیا اور اپنے لیے نئی زندگی شروع کی۔

میں اب بہت اچھا محسوس کررہا ہوں اوراپنے مستقبل کیلیے شروعات کرسکتا ہوں۔ میں اپنی اہلیہ اور بچی کے ساتھ ڈاکار میں ہی اپنی زندگی بنانا چاہتا ہوں۔ہاؤس آف ہوپ نے اس حوالے سے میری مدد کی۔انہوں نے مجھے جرمن سینیگالیز جاب، مائیگریشن اینڈ ری اینٹیگریشن سینٹر(سی ایس اے ای ایم) بھجوایا۔

میرا منصوبہ کھانے کا ایک عارضی (چلتاپھرتا)اسٹال لگانے کا ہے۔مہنگے کرایوں کا مطلب ہے کہ میں ایک مستقل جگہ کو برداشت نہیں کرسکتالیکن سی ایس اے ای ایم نے کاروباری منصوبے کی تشکیل میں میری مدد کی۔ کاروبارکے آغاز کے حوالے سے ہوئے سیمینار سے حاصل معلومات اور اِن کی معاشی مدد کا مطلب ہے کہ میں اپنے خواب کو حقیقت کا روپ دینے میں کامیاب ہوجاؤں گا۔

As of: 12/2020

کی،ہماری گفتگو سے بہت ساری چیزیں مجھ پر واضح ہوئیں۔
Mamadou

ملکوں کے تجربات