Skip to main content
مینیو

بیکنگ کے ہنر میں مستقبل

بیکنگ کے ہنر میں مستقبل

میرا نام اگریتا ہے اور میں البانیا سے آئی ہوں۔میں نے جرمنی 2016میں اپنے خاوند اور 3  بچیوں کے ساتھ ہجرت کی۔ہم کیا چاہتے تھے؟ ایک بہتر زندگی! درحقیقت یہ بہت اچھا رہا:میرے خاوند کو ویلڈنگ اور مجھے صفائی کا کام اور تین بچوں کو اسکول میں داخلہ ملا۔ہمیں اپنے اہلخانہ،دوست اور البانیہ کے رسم و رواج  بہت یاد آتے تھے۔ اس لیے 2017 جنوری میں ہم واپس لوٹ آئے۔

اپنے ملک میں آغاز میں ہمیں مشکلات جھیلنا پڑیں۔جرمنی میں بچوں نے اسکول میں جو کچھ پڑھا اُسے تسلیم نہیں کیا گیا اور بچوں کو البانیہ کے اسکول کے نصاب کو سمجھنے میں مشکل ہوئی۔ مزید یہ کہ میرے خاوند اور مجھے نئی نوکری نہیں ملی۔ آسان زبان میں وہاں زیادہ مواقع نہیں تھے اور ہمارے سہارے کیلیے بہت کم کام تھا۔

ہم نے جرمن انفارمیشن سینٹر فار مائیگریشن،ٹریننگ اور کیرئیر)ڈی ماک(سے رابطہ کیا۔ہم یہ جاننا چاہتے تھے کہ ہمیں کیسے کام مل سکتا ہے اور البانیا میں نئی زندگی شروع کرسکتے ہیں۔ اور ہم کامیاب رہے! میں اور میری بیٹی التیا کو بیکنگ سے پیار ہے۔اُسے کیکس اور میٹھی پیسٹریز بنانا بہت پسند ہیں،مجھے روایتی بیکنگ کے طریقے پسند ہیں۔ڈی ماک نے التیاکا تعارف کنفیکشنری(حلوائی)کے کورس سے کرایا۔ہمارا چھوٹا سے خواب:ماں بیٹی کی ایک مشترکہ بیکری۔

ہمارے آبائی علاقے کامزہ میں اچھی بیکریوں کی بہت مانگ ہے۔لہذا ہم چاہتے تھے کہ ہم اپنا اسٹور کھولیں۔ جہاں میں مختلف ڈبل روٹیاں بناؤ جو میں نے کورس میں سیکھی تھیں۔التیا کیکس اور پیستریاں بنائے۔ اور میرے خاوند پہلے ہی نئی نوکری ڈھونڈ چکے تھے،ڈی ماک کے مددگار مشیر کا شکریہ۔

Stand: 01/2019

میرا اور میری بیٹی التیا کا خواب: اپنے آبائی علاقے کامزہ میں ہماری ایک مشترکہ بیکری اگریتا کوواکی،البانین۔
Igrita Kovaçi, Albanien

ملکوں کے تجربات