میں کچھ وقت بیرون ملک گزارنے کے بعد سنہ2018 میں پاکستان واپس آیا۔ میں دوبارہ سے اپنے گھر والوں کے ساتھ رہنا چاہتا تھا۔ پاکستانی جرمن فیسیلیٹیشن اینڈ ری انٹی گریشن سینٹر ۔۔ پی جی ایف آر سی – نے مجھے کھانے پکانے کے کورس میں حصہ لینے کے قابل بنایا۔ یہاں سے سنیک وین کی بنیاد ڈلی جسے میں اب کامیابی کے ساتھ چلا رہا ہوں۔
میں نے پاکستان سے باہر کئی سال بطور الیکٹریشن کام کرتے ہوئے گزارے لیکن مجھے اپنے گھر والوں کی بہت یاد آتی تھی ۔ سنہ 2018 میں جب میں پاکستان واپس آیا تو ابتدا میں میری کمائی زیادہ نہیں تھی۔ ایک دوست نے مجھے پی جی ایف آر سی کی خدمات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اور اس طرح میری نئی شروعات ہوئی۔
میں کورونا کی وبا کے دوران اپنے گھر والوں کے پاس پاکستان واپس آیا۔ پی جی ایف آر سی نے بطور فوٹوگرافر کاروبار شروع کرنے میں میری مدد کی۔ میرا فوٹو سٹوڈیو اب بہت کامیابی سے چل رہا ہے۔
میں کمپنی میں کام کرتی تھی جسے کووڈ – 19 کی وبا کی وجہ سے بند کرنا پڑا۔ تو میں نے روایتی کپڑوں کی فروخت کا آن لائن کاروبار شروع کیا۔ میرا کاروبار کامیاب ہوگیا اور اس کیلیے میں پی جی ایف آر سی ملنے والی مدد کی بہت شکرگزار ہوں۔
مجھے جس کی تلاش تھی وہ مجھے مل گیا: میں اپنے آبائی ملک میں بطور ڈرائیور خود مختار ہوں۔ پاکستانی جرمن فیسلیٹیشن اینڈ ری اینٹی گریشن سینٹر نے اس موقع کی تلاش میں میری مدد کی۔
میں جرمنی اس لیے گیا تاکہ اپنے گھر والوں کی مدد کرسکوں۔ میری والدہ بیمار ہوئیں تو میں نے واپس آنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی – جرمن فیسلیٹیشن اینڈ ری انٹی گریشن سینٹر (پی جی ایف آر سی) نے درزی کی دکان کھولنے میں میری مدد کی۔
پاکستانی جرمنی فیسیلیٹیشن اینڈ ری اینٹی گریشن سینٹر کی جانب سے فراہم کردہ مدد سے اب میں اپنا کاروبار کامیابی سے چلارہا ہوں۔
نیا کام سیکھنا یا اپنا خود کا کاروبار شروع کرنا کئی لوگوں کا خواب ہوتا ہے۔ پاکستانی جرمن فیسیلیٹیشن سینٹر اینڈ ری اینٹی گریشن سینٹر (پی جی ایف آر سی) خوابوں کو حقیقت میں بدلنے میں مدد کرتی ہے۔ یہ اپنے شراکت دار اداروں کے ساتھ مل کر پیشہ وارانہ تربیت کراتی ہے، جس میں ایک ماہ فوٹوگرافی کا کورس بھی شامل ہے۔ ایک جھلک پردے کے پیچھے کی۔
نیا کام سیکھنا اور اپنا کاروبار شروع کرنا چند ان چیزوں میں سے ہے جس کا کئی لوگ خواب دیکھتے ہیں۔ پاکستانی – جرمن فیسیلیٹیشن اینڈ ری انٹی گریشن سینٹر (پی جی ایف آر سی) مدد فراہم کرتے ہیں جن میں فن طباخی کا تربیتی کورس بھی شامل ہے۔
نیا کام سیکھنا اور اپنا کاروبار شروع کرنا چند ان چیزوں میں سے ہے جس کا کئی لوگ خواب دیکھتے ہیں۔ پاکستانی – جرمن فیسیلیٹیشن اینڈ ری انٹی گریشن سینٹر (پی جی ایف آر سی) موٹرسائیکل مکینک کا تربیتی کورس فراہم کرکے مدد کرتا ہے۔