سینتھیانائجیریا میں اپنا فیشن اسٹور کھولنے کی خواہشمند تھیں لیکن پھر کووڈ-19کی وبا نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اب سینتھیا فیس ماسک کی سلائی کررہی ہیں اور اِس بحرانی دور میں سرکاری آرڈر سے اُنہیں مالی مددمل رہی ہے۔
تربیتی کورسز کا انعقاد کیا نہیں جاسکتا،واپس جانا ناممکن ہے اوراِن ممالک میں نوکریوں کے حوالے سےبہت دباؤ ہے:نیو پلیسمنٹ انٹرنیشنل(این پی آئی) کے منصوبے نے کورونا بحران میں دوسرا جنم لیا ہے۔موجود صورتحال پر چار سوالات اور اُن کے جوابات۔