Skip to main content
مینیو

کامیاب بطور خود مختار راج مستری

فیض پاکستان میں ایک خودمختار راج مستری ہیں۔

کامیاب بطور خود مختار راج مستری

میں نے اپنے گھر والوں کو اچھی زندگی دینے کیلیے 8 سال جرمنی میں کام کرتے ہوئے گزارے ۔ لیکن میں اُنہیں بہت یاد کرتا تھا تو میں واپس چلا آیا۔ آغاز میں مجھے کوئی اندازہ نہیں تھا کہ اپنے پیروں پر کیسے کھڑا ہوں۔ اب میں ایک خود مختار راج مستری ہوں اور اس کیلیے میں پی جی ایف آر سی کا شکرگزار ہوں۔

میرا نام فیض ہے اور میری عمر41 برس ہے ۔۔ میرا تعلق پاکستان کے صوبے پنجاب کے شہر سرگودھا کے قریب چھوٹے سے گاوں سے ہے ۔۔ میں بطور مستری کام کرتا تھا لیکن سنہ 2013 میں اچھے مواقعوں کی تلاش میں جرمنی چلا آیا ۔۔ میں نے اگلے 8 برس گاڑیوں کے کارخانے اور ریستوران میں نوکری کی ۔۔ اس کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ اب میں اپنے گھر والوں سے مزید دور نہیں رہ سکتا ۔ تو میں جولائی 2021 میں پاکستان واپس آگیا ۔۔

جرمنی میں تیاریاں

جرمنی میں قیام کے دوران ایک مشیر نے مجھے پاکستان میں پاکستانی ۔ جرمن فیسیلیٹیشن اینڈ ری انٹی گریشن سینٹر (پی جی ایف آر سی) کی خدمات کے بارے میں بتایا ۔ ہمارے گاوں میں اکثر نوجوان کاروبار یا اپنا کام کرنا سیکھتے ہیں ۔ اس لیے میرے پاس جرمنی آنے سے قبل مستری کا عملی تجربہ تھا اور میں اسی تجربے کو آگے بڑھانا چاہتا تھا۔

تو میں نے لاہور میں پی جی ایف آر سی کی ٹیم سے رابطہ کیا اور اپنے منصوبے پر اُن سے گفتگو کی ۔ ایک مہینہ بعد مجھے اسلام آباد آنے کی دعوت ملی ۔ جہاں مجھے اینٹ چننے کے کام کے حوالے سے اوزار فراہم کیا گیا ۔ اس کا مطلب تھا کہ میں اپنے آبائی علاقے میں بطور راج مستری کام کرسکتا ہوں ۔

آبائی ملک میں ایک نیا آغاز

میں نے 4 مہینے تک اپنے ایک پرانے ساتھی کے ساتھ دیہاڑی دار مزدور کے طور پر کام کیا ۔ ہم نے مختلف تعمیراتی منصوبوں پر کام کیا، جس میں رہائشی عمارتیں، کاروباری اور تجارتی مراکز شامل ہیں ۔ میرے ساتھی بھی بہت مصروف تھے ۔ شروعات کیلیے اُن کے ساتھ کام کرنا ایک اچھا خیال تھا کیونکہ اس کا مطلب تھا کہ میں ان کے رابطوں کو استعمال کرسکتا تھا ۔

میں اپنی کمائی کو بڑھانا چاہتا تھا اور ہمیشہ یومیہ اجرت والی کمائی نہیں چاہتا تھا ۔۔ تو میں نے مستری کا کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ پی جی ایف آر سی نے مجھے لاہور میں نئے کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی کے حوالے سے کرائے جانے والے تربیتی کورس کے بارے میں بتایا۔ یہ میرے لیے بہت زیادہ مفید تھا کیونکہ میرے پاس اس حوالے سے بالکل بھی معلومات نہیں تھیں۔

تربیتی کورس میں بہت سارے موضوعات کا احاطہ کیا گیا۔ ہم نے تربیتی کورس کے دوران کھاتوں، صارفین کیسے بناتے ہیں اور ویئرہاوس کیسے چلاتے ہیں کہ بارے میں سیکھا۔ میں نے یہ بھی سیکھا کہ اچھے کاروباری موقع کی شناخت کیسے کرتے ہیں ۔ میں یہ بھی جانتا ہوں کہ اپنے تعلقات بڑھانا کتنا اہم ہے۔ ممکنہ نئے صارفین کیساتھ تعلقات بنانا اور اُس کی کوشش کرنا بہت اچھا ہے لیکن ساتھ ہی سامان فراہم کرنے والوں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنا بھی بہت اچھا ہے۔

اکثر لوگ دیگر افراد کو فیض کے کام کے حوالے دیتے ہیں ۔۔

پاکستان میں مستری کا کام کرنے والے بہت ہیں۔ تو نئے کام کے حصول کیلیے سفارش یا حوالہ اہم راستہ ہے ۔ تربیتی کورس کے بعد میں مقامی طور پر رابطوں کے حوالے سے کافی پُراعتماد محسوس کررہا تھا ۔ ساتھ ہی میں اپنے صارفین کے پاس بھی جارہا تھا۔ اس میں کافی محنت لگی لیکن یہ بہت زیادہ فائدہ مند تھا۔ اس وقت میں ایک ایسے منصوبے پر کام کررہا ہوں جو کہ میں نے اپنی ذاتی تعلق کی بنا پر حاصل کیا۔

ایک اور اہم چیز جو میں نے تربیتی کورس کے دوران سیکھی کہ ہمیشہ کام وقت پر مکمل کرکے دیا جائے اور کھاتوں کا حساب رکھا جائے۔

خودمختاری کی جانب قدم بہ قدم

جب میں نے جرمنی چھوڑا تو مجھے بالکل بھی علم نہیں تھا کہ پاکستان کا مستقبل کیا ہوگا اور اُس میں میرے لیے کیا جگہ ہوگی۔ پی جی ایف آر سی سے ملنے والی مدد نے خودمختار بننے کی جانب میرے لیے راہ بنائی۔ اس نے مجھے اس قابل بنایا کہ میں راج مستری کا کام شروع کرسکوں جو کہ میں ابھی کامیابی سے چلارہا ہوں ۔۔

02/2023 تاوقتیکہ

یہ تحریر سادہ زبان میں لکھی گئی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ سب کو سمجھنے میں آسانی ہو۔

معلومات

فیض کی مدد کرنے والوں میں مندرجہ ذیل ادارے شامل تھے
 

مجھے جو مشاورت فراہم کی گئی اُس نے مجھے اعتماد دیا جس کی مجھے ضرورت تھی.
فیض

ملکوں کے تجربات