Skip to main content
مینیو

سٹارٹ فائینڈر مواقعوں کے حوالے فراہم کرتا ہے۔

آپ اپنے مستقبل کو نئی شکل دینا چاہتے ہیں۔
آپ کو مشاورت کی ضرورت ہے۔
سٹارٹ فائینڈر آپ کی مدد کرسکتا ہے۔

سٹارٹ فائینڈر آپ کو موجود مواقعوں سے آگاہ کرسکتا ہے۔

سٹارٹ فائینڈر منصوبے کو جرمنی کی حکومت چلاتی ہے۔ یہ لوگوں کو اپنے آبائی ممالک میں نئے مواقعوں کی تلاش میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

سٹارٹ فائینڈ کے مدنظر:

جرمنی میں موجود وہ افراد جو اپنے آبائی ملک واپسی کا سوچ رہے ہوں...
جرمنی میں واپسی کے مشیر۔ ...
وہ لوگ جو قانونی طریقے سے جرمنی جانا چاہتے ہیں اور جنہیں معلومات درکار ہے۔ ...
اپنے ملک میں موجود وہ افراد جو مواقعوں کی تلاش میں ہوں۔ ...

سٹارٹ فائینڈر درج ذیل ممالک کے لیے معلومات فراہم کرتا ہے

اِن ممالک میں موجود مشاورتی مراکز روزگار، ہجرت اور معاشرے سے دوبارہ جڑنے سے متعلق سوالات کے حوالے سے کام کرتے ہیں۔ یہ مشاورتی مراکز مختلف موضوعات پر معلومات فراہم کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر اس میں شامل ہے، گھر واپسی کے بعد کیسے نوکری تلاش کریں یا کس طرح کاروبار شروع کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ مشاورتی ٹیم طبی اور نفسیاتی مدد، دیکھ بھال، بچوں کی تعلیم اوررہائش کیلیے جگہ کی تلاش کے حوالے سے بھی معلومات فراہم کرتی ہے۔

مشاورت بالکل مفت اور ہرقسم کی شرائط سے پاک ہے۔

ہمارے مراکز کی جانب سے فراہم کی جانے والی مشاورت ہر کسی کیلیے ہے۔ اس کا انحصار کی ضرورتوں پر ہے،ہمارے مشیر آپ کو تربیتی کورس تجویز کریں گے یا پھر درخواست میں آپ کی مدد کریں گے۔ یہاں مختلف شرائط ہوسکتی ہیں، مثال کے طور پر کم سے کم عمر یا پھر تعلیمی اسناد۔

یہ معلومات ویب سائٹ پر موجود ہیں

مشاورتی خدمات:

یہاں آپ کو جرمنی اور آبائی ممالک میں قائم مشاورتی مراکز کی رابطہ تفصیلات مل جائیں گی۔ فہرست میں مشاورتی خدمات(ایڈوائزری سروس) پر کلک(بٹن دبائیں) کریں اور ملک کا انتخاب کریں۔ یہاں آپ انفرادی پیشکش کے حوالے سے معلومات حاصل کرپائیں گے، جیسے کہ جرمنی اور ساتھ ساتھ اپنے ملک میں تربیت یا پھر کام کا تجربہ۔

پیش رفت رپورٹس:

پیشرفت رپورٹ کی فہرست میں ایسی رپورٹس شامل ہیں جہاں لوگ اپنی کہانیوں کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ وہ ہمیں بتاتے ہیں کہ اُن کی کس طرح مدد کی گئی اور اب وہ کیسے ہیں۔

وڈیوز:

ہم نے آپ کے لیے کچھ وڈیوز بھی تیار کی ہیں۔ آپ یہ وڈیوز انفرادی ملک کے صفحات پر دیکھ سکتے ہیں۔ متبادل کے طور پر آپ سٹارٹ فائینڈ کے یوٹیوب چینل پر بھی جاسکتے ہیں، جہاں آپ کو یہ تمام وڈیوز مل جائیں گی۔

بلاگ(مضامین):

ہمارا بلاگ وہ جگہ ہے جہاں ہماری ٹیم مشاورتی مرکز میں اپنے کام کے حوالے سے معلومات فراہم کرتی ہے اور یہاں مختلف منصوبے پیش کیے جاتے ہیں۔

سٹارٹ فائینڈ کے پیچھے کون ہے؟

سٹارٹ فائینڈ خدمات جی آئی زیڈ the Deutsche Gesellschaft für Internationale Zusammenarbeit GmbH کی جانب سے فراہم کی جاتی ہیں۔ جی آئی زیڈ جرمنی کی وفاقی وزارت برائے اقتصادی تعاون اور ترقی (بی ایم زیڈ)۔