Skip to main content
مینیو

ڈیٹا پرائیوسی پالیسی

Deutsche Gesellschaft für Internationale Zusammenarbeit GmbH  (GIZ)ذاتی معلومات کے ذمہ دارانہ اور شفاف طریقے سے انتظام کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔
نیچے آپ کو اس بارے میں معلومات فراہم کی جا رہی ہیں کہ 
    • آپ جی آئی زیڈ میں ڈیٹا پروٹیکشن کے حوالے سے کس سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
    • آپ جب ویب سائٹ وزٹ کرتے ہیں تو کون سا ڈیٹا پروسیس کیا جاتا ہے۔
    • آپ جب ہم سے رابطہ کرتے ہیں، یا نیوز لیٹر اور پریس ریلیز کو سبسکرائب کرتے ہیں یا جی آئی زیڈ کی دیگر آن لائن خدمات حاصل کرتے ہیں تو کون سا ڈیٹا پروسیس کیا جاتا ہے۔
    • ڈیٹا کو محفوظ کرنے پر اعتراضات کرنے کے حوالے سے کیا امکانات موجود ہیں۔
    • آپ کو ہمارےحوالے سے کون سے حقوق حاصل ہیں۔

.1 کنٹرولز اور ڈیٹا پروٹیکشن آفیسر

ڈیٹا پروٹیکشن کے لیے ذمہ دار ادارہ Deutsche Gesellschaft für Internationale Zusammenarbeit (GIZ) GmbH ہے۔

پتہ:
Friedrich-Ebert-Allee 32 + 36, 53113 Bonn
Dag-Hammarskjöld-Weg 1–5, 65760 Eschborn

رابطہ:
zme-pr@giz.de

اگر آپ کو اپنے ڈیٹا کے تحفظ کے حوالے سے کوئی خاص سوالات ہوں تو براہِ کرم جی آئی زیڈ کے ڈیٹا پروٹیکشن افسر سے رابطہ کریں 
datenschutzbeauftragte@giz.de

.2 ذاتی ڈیٹا جمع کرنے کے حوالے سے معلومات

2.1 ہماری ویب سائٹ وزٹ کرنے پر ذاتی ڈیٹا کا جمع ہونا

آپ جب Startfinder ویب سائٹ وزٹ کرتے ہیں تو استعمال ہونے والا براؤزر خودکار طور پر کچھ ڈیٹا منتقل کرتا ہے جو ایک لاگ فائل میں محفوظ ہوجاتا ہے۔ جی آئی زیڈ صرف وہ ڈیٹا پروسیس کرتا ہے جو ویب سائٹ کو درست طریقے سے ظاہر کرنے اور اس کی سکیورٹی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے تکنیکی طور پر درکار ہو۔
دیگر معلومات کے علاوہ، ہر بار رسائی کے وقت درج ذیل ڈیٹا محفوظ کیا جاتا ہے: دیکھا گیا صفحہ، رسائی کرنے والے آلے کا آئی پی ایڈریس، وہ صفحہ جہاں سے صارف کو ری ڈائریکٹ کیا گیا تھا، نیز رسائی کی تاریخ اور وقت۔ محفوظ کیے گئے ڈیٹا کی تفصیلی فہرست یہاں دیکھی جا سکتی ہے۔
لاگ فائل فیلڈز
جی آئی زیڈ اس بات کا پابند ہے کہ ویب سائٹ کے وزٹ کے وقت سے آگے بھی ڈیٹا کو محفوظ رکھے تاکہ جی آئی زیڈ کے انٹرنیٹ انفراسٹرکچر اور وفاقی حکومت کی مواصلاتی ٹیکنالوجی پر ممکنہ حملوں سے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ (قانونی بنیاد: جی ڈی پی آر کی شق 6 (1)(e) بی ایس آئی ایکٹ کی شق نمبر 5 کے ساتھ)۔ اگر مواصلاتی ٹیکنالوجی پر حملہ ہو تو یہ ڈیٹا تجزیے کے لیے استعمال ہوتا ہے اور قانونی اور فوجدای کارروائی کے آغاز کے لیے بروئے کار لایا جاتا ہے۔
جب جی آئی زیڈ کی ویب سائٹ تک رسائی حاصل کی جاتی ہے تو لاگ ہونے کے لیے استعمال ہونے والا ڈیٹا صرف اس وقت تیسرے فریق تک منتقل کیا جاتا ہے جب اس کی قانونی طور پر ضرورت ہو یا وفاقی حکومت کی مواصلاتی ٹیکنالوجی پر حملوں کے سلسلے میں قانونی یا فوجی کارروائی کے لیے اس کا تبادلہ ضروری ہو۔کسی اور صورت میں یہ ٹیٹا منتقل نہیں کیا جاتا۔ یہ ڈیٹا جی آئی زیڈ کے دیگر ڈیٹا سورسز کے ساتھ منسلک نہیں کیا جاتا۔
 لاگ فائل میں موجود ڈیٹا ایک دن بعد حذف کر دیا جاتا ہے۔
مزید معلومات انگریزی ورژن میں دستیاب ہیں۔

2.3 کوکیز

جب آپ ہماری ویب سائٹ وزٹ کرتے ہیں تو آپ کے کمپیوٹر پر چھوٹی ٹیکسٹ فائلز، جنہیں کوکیز کہا جاتا ہے، محفوظ ہو جاتی ہیں۔ یہ کوکیز ویب سائٹ کو زیادہ صارف دوست اور مؤثر بنانے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔ کوکیز نہ تو کوئی پروگرام چلاتی ہیں اور نہ ہی آپ کے کمپیوٹر کو وائرس سے متاثر کر سکتی ہیں۔
جی آئی زیڈ کی ویب سائٹ ایسی کوکیز استعمال کرتی ہے جو خودکار طور پر اس وقت حذف ہوجاتی ہیں جب براؤزر بند کر دیا جاتا ہے جس میں ویب سائٹ دیکھی جا رہی ہو (انہیں عارضی کوکیز یا سیشن کوکیز کہا جاتا ہے)۔اس قسم کی کوکیز کے ذریعے براؤزر کی مخلتف درخواستوں کو ایک سیشن سے جوڑنا ممکن ہوتا ہے اور آپ جب دوبارہ ویب سائٹ وزٹ کریں تو براؤزر کو پہچانا جا سکتا ہے (سیشن آئی ڈی)۔اس سیشن کی قانونی بنیاد جی ڈی پی آر کا سیکشن 6 (1) (e) ہے۔

2.4 Matomo تجزیاتی سروس (استعمال کنندہ کا تجزیہ)

جی آئی زیڈ اپنی ویب سائٹ پر صارفین کے استعمال کے ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے لیے Matomo کی ویب انالسز سروس استعمال کرتا ہے جو انوکرافٹ لیمیڈ ولنگٹن نیوزی لینڈ کی جانب سے چلائی جاتی ہے۔ اس ڈیٹا کو مکمل طور پر پوشیدہ رکھتے ہوئے محفوظ کیا جاتا ہے اور اس کا تجزیہ کیا جاتا ہے۔
جی آئی زیڈ کی جانب سے Matomo کی جانب سے تیار کردہ ڈیٹا کو صرف یورپ اور نیوزی لینڈ کے لیے Matomo کے ذریعے پروسیس اور محفوظ کیا جاتا ہے۔
 Matomo میں ڈیٹا کے تحفظ کے حوالے سے مزید معلومات یہاں پر دیکھی جا سکتی ہیں Matomo Cloud Privacy Policy - Matomo Analytics
صارف کے تجزیے کے لیے مزید معلومات
مزید معلومات انگریزی ورژن میں دیکھی جا سکتی ہیں۔
باہر نکلنے کے بارے میں مزید معلومات
مزید معلومات انگریزی ورژن میں دستیاب ہیں۔

.3 ہم سے رابطہ کرنے پر ذاتی ڈیٹا کی پروسیسنگ

صارفین جب ہم سے رابطہ کرتے ہیں تو ان کی جانب سے فراہم کردہ ڈیٹا اس لیے پروسیس کیا جاتا ہے تاکہ ان کے سوالات کا جواب دیا جا سکے۔ رابطے کے لیے درجہ ذیل ذرائع دستیاب ہیں:
۔رابطہ فارم
۔ ای میل
۔ ٹیلی فون

3.1 رابطہ فارم

ہماری ویب سائٹ پر ایک فارم موجود ہے جس کے ذریعے آپ ہم سے الیکٹرانک طور پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ رابطہ فارم استعمال کرتے وقت جو ذاتی معلومات پروسیس کی جاتی ہیں ان میں نام، ای میل ایڈریس، فون نمبر، ملک اور ای میل کے ذریعے فراہم کی گئی دیگر معلومات شامل ہیں۔ آپ کا ڈاک کا پتہ اور درخواست میں شامل دیگر ڈیٹا بھی پروسیس کیا جائے گا۔ یہ پروسیسنگ آپ کی رضامندی کی بنیاد پر جی ڈی پی آر کی شق 6 ، پیراگراف 1 کے تحت کی جاتی ہے اور اس کا مقصد آپ کی درخواست پر عمل کرنا ہے۔
چیک باکس کو ایکٹیویٹ کر کے اور رابطہ فارم جمع کروا کر، صارف اپنی ذاتی معلومات کی ترسیل اور محفوظ کیے جانے پر رضامندی ظاہر کرتا/کرتی ہے۔ رابطہ فارم بھرنے کا عمل کسی بھی وقت منسوخ کیا جا سکتا ہے۔  ڈیٹا صرف جمع کروانے پر موصول ہو گا۔
جی آئی زیڈ کو یہ ڈیٹا ایس ایس ایل انکرپٹڈ کنکشن کے ذریعے بھیجا جاتا ہے۔

3.2 ای میل کے ذریعے رابطہ

متبادل طور پر، فراہم کردہ ای میل ایڈریسز کے ذریعے بھی جی آئی زیڈ سے رابطہ ممکن ہے۔ اس صورت میں کم از کم ای میل ایڈریس، اور ای میل کے ساتھ بھیجی گئی دیگر ذاتی معلومات (مثلاً خاندانی اور ذاتی نام، پتہ) اور ای میل میں شامل معلومات صرف اور صرف صارف سے رابطہ قائم کرنے اور درخواست پر کارروائی کے مقصد کے لیے محفوظ کی جاتی ہیں۔
ای میل بھیجنے کے دوران منتقل ہونے والے ڈیٹا کی قانون بنیاد جی ڈی پی آر کی شق 6 (1) ای ہے۔

3.3 ٹیلی فون کے ذریعے رابطہ

آپ اگر ہم سے ٹیلی فون کے ذریعے رابطہ کرتے ہیں تو آپ کی درخواست پر کارروائی کے لیے جتنی حد تک ضروری ہوگا، اس قدر ذاتی ڈیٹا پروسیس کیا جائے گا۔ 
ٹیلی فون کال کے دوران منتقل ہونے والے ڈیٹا کی قانون بنیاد جی ڈی پی آر کی شق 6 پیراگراف ایک ہے۔

.4 سوشل نیٹ ورکس کے استعمال کے سلسلے میں ذاتی ڈیٹا کی پروسیسنگ

جی آئی زیڈ اپنی ویب سائٹ پر سماجی نیٹ ورکس اور پلیٹ فارمز جیسا کہ فیس بک، یوٹیوب اور لنکڈان پر ادارے کی موجودگی دیکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
استعمال کنندگان جب ان پلیٹ فارمز کا وزٹ کرتے ہیں تو جی آئی زیڈ کی بجائے ان سوشل نیٹ ورکس کی جانب سے ان کا ذاتی ڈیٹا جمع کرنے کے علاوہ استعمال اور محفوظ کیا جاتا ہے۔ یہ اس وقت بھی ہوتا ہے جب صارفین کا ان سوشل نیٹ ورکس پر کوئی اکاؤنٹ موجود نہ ہو۔
آپ جب سوشل میڈیا کے ذریعے جی آئی زیڈ تک رسائی حاصل کرتے ہیں تو متعلقہ آپریٹرز کی استعمال کی شرائط اور ڈیٹا پروٹیکشن کی پالیسیاں لاگو ہوتی ہیں۔ سوشل میڈیا نیٹ ورکس پر جی آئی زیڈ کے رابطہ ایڈریسز اور پرائیویسی پالیسی کے لنکس کے لیے یہاں پر کلک کریں۔

جی آئی زیڈ کی موجودگی والے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز:
    • سوشل میڈیا پلیٹ فارم لنکڈان، جسے لنکڈ ان کارپوریشن، 2029 سٹائرلن کورٹ مائونٹین ویو، سی اے 94043 ، آپریٹ کرتی ہے، اس کی پرائیویسی پالیسی یہاں پر دیکھی جا سکتی ہے: 
https://de.linkedin.com/legal/privacy-policy?trk=%7Berror-page%7D-privacy-policy
    • سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب، جسے گوگل آئرلینڈ لمیٹڈ، بارو سٹریٹ، ڈبلن 4، آئرلینڈ، آپریٹ کرتی ہے، اس کی پرائیویسی پالیسی یہاں پر دیکھی جا سکتی ہے: 
https://www.gstatic.com/policies/privacy/pdf/20190122/f3294e95/google_privacy_policy_de_eu.pdf;

    • سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک، جسے فیس بک آئرلینڈ لمیٹڈ، 4 گرینڈ کنال سکوائر، ڈبلن 2، آئرلینڈ، آپریٹ کرتی ہے، اس کی پرائیویسی پالیسی یہاں پر دیکھی جا سکتی ہے: 
https://www.facebook.com/about/privacy/update?ref=old_policy .

’فیس بک فین پیج‘ کے بارے میں نوٹ
آپ جب جی آئی زیڈ کے فیس بک صفحات پر جاتے ہیں تو فیس بک دیگر چیزوں کے  علاوہ آپ کا آئی پی ایڈریس اور دیگر معلومات حاصل کرتا ہے جو کوکیز کی صورت میں دستیاب ہوتی ہیں۔ جی آئی زیڈ کو یہ معلومات بطور فیس بک صفحے کے منتظم کی حیثیت سے صفحے کے استعمال سے متعلق شماریاتی معلومات فراہم کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔ جی آئی زیڈ یہ شماریاتی ڈیٹا فیس بک صفحے کے ’ان سائٹس‘ فنکشن کے ذریعے دیکھ سکتا ہے۔
جی آئی زیڈ فیس بک استعمال کرتے ہوئے معلومات اور رابطے کے لیے ایک جدید ذریعہ فراہم کرتا ہے۔ فیس بک صفحے پر ذاتی معلومات کی پروسیسنگ جی ڈی پی آر کی شق 6 (1) (e) کے تحت کی جاتی ہے۔ 
جی آئی زیڈ فین پیج کے آپریٹر کے طور پر فیس بک کے ساتھ مشترکہ طور پر ڈیٹا پروسیسنگ کی ذمہ داری لیتا ہے تاہم ڈیٹا کی پروسیسنگ کی بنیادی ذمہ داری فیس بک کی ہے۔ لہٰذا فیس بک جی ڈی پی آر کے تحت تمام ذمہ داریوں (جن میں آرٹیکل 12 اور 13 ، اور آرٹیکل 15 تا 22، اور آرٹیکل 22 تا 34 شامل ہیں مگر ان تک محدود نہیں) کی تعمیل کرتا ہے۔ ڈیٹا کے حوالے سے حقوق جی آئی زیڈ یا فیس بک کے ذریعے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ آپ اگر جی آئی زیڈ سے رابطہ کرتے ہیں تو جی آئی زیڈ اس صورت میں تمام متعلقہ معلومات فیس بک کو بھیجنے کا پابند ہے۔
صفحے کی انسائٹس سے متعلق ذمہ داریاں اور پروسیس کیے گئے ڈیٹا کے بارے میں مکمل معلومات یہاں دستیاب ہیں:
https://www.facebook.com/legal/terms/page_controller_addendum

.5 تیسرے فریق کو معلومات کی ترسیل

جی آئی زیڈ کسی تیسرے فریق کو ذاتی ڈیٹا منتقل نہیں کرتا، سوائے اس کہ اس کی قانونی طور پر اجازت ہو یا وہ قانونی طور پر ایسا کرنے کا پابند ہو۔

.6 تیسرے ملک کو ڈیٹا کی منتقلی

جی آئی زیڈ کسی تیسرے ملک کو ڈیٹا فراہم نہیں کرتا۔ تاہم جب سوشل میڈیا استعمال کیا جاتا ہے تو متعلقہ پلیٹ فارم کی ڈیٹا پروٹیکشن پالیسیز لاگو ہوتی ہیں۔

.7 ڈیٹا کو محفوظ رکھنے کا دورانیہ

آپ کا ذاتی ڈیٹا پروگرام کی تکمیل کے بعد (31 مئی 2027 کو) حذف کر دیا جائے گا یا جتنا عرصہ قانونی طور پر لازمی ہوا، اتنی دیر تک محفوظ رکھا جائے گا۔

.8 صارف کے ڈیٹا کی آئی ٹی سکیورٹی

مزید معلومات انگریزی ورژن میں دستیاب ہیں۔

.9 صارف کے حقوق کا حوالہ

جی آئی زیڈ ویب سائٹ کے وزیٹرز کو درج ذیل حقوق حاصل ہیں
۔ اپنے ڈیٹا کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کا حق جو ہمارے پاس محفوظ ہے (جی ڈی پی آر شق نمبر 15)۔
۔ ہمارے پاس محفوظ ڈیٹا کی تصحیح کروانے کا حق (آرٹیکل 16)
۔ اپنا ڈیٹا حذف کروانے کا حق (آرٹیکل 17)
۔ اپنے ڈیٹا کی پروسیسنگ کو محدود کروانے کا حق (آرٹیکل 18)
۔ اپنے ڈیٹا کی سٹوریج پر اعتراض کا حق بشرطیکہ یہ ڈیٹا آرٹیکل 6، پیراگراف 1 ، جملہ 1، ایف اور ای، جی ڈی پی آر (آرٹیکل 21، جی ڈی پی آر) کی بنیاد پر پروسیس کیا جا رہا ہو۔
۔ اپنا متعلقہ ڈیٹا ایک عمومی طور پر استعمال ہونے والے اور مشین سے پڑھے جانے والے فارمیٹ میں حاصل کرنے اور اگر ضروری ہو تو اسے کسی اور کنٹرولر کو منتقل کروانے کا حق (ڈیٹا کو منتقل کروانے کا حق، آرٹیکل 20)۔
۔ ڈیٹا کی پروسیسنگ اگر آپ کی رضامندی کی بنیاد پر کی گئی ہو تو آپ کو رضامندی واپس لینے کا حق حاصل ہے  (شق نمبر 6، پیراگراف 1a)۔ رضامندی کی بنیاد پر کی گئی پراسیسنگ رضامندی واپس لینے تک برقرار رہتی ہے۔
۔ جی ڈی پی آر کے آرٹیکل 77 کے مطابق آپ کو متعلقہ ڈیٹا پروٹیکشن سپروائزری اتھارٹی کے پاس شکایت درج کروانے کا حق حاصل ہے۔جی زی آئی کے لیے متعلقہ اتھارٹی فیڈرل کمشنر فار ڈیٹا پروٹیکشن اور فریڈم آف انفارمیشن ہیں۔
آپ کے اگر اپنے ذاتی ڈیٹا کی پروسیسنگ کے حوالے سے کوئی سوالات ہوں تو آپ جی آئی زیڈ کے ڈیٹا پروٹیکشن آفیسر سے اس میل پر رابطہ کر سکتے ہیں: 
datenschutzbeauftragte@giz.de.