Skip to main content
مینیو

کاروبار کا آغاز

نوکری کی تلاش اور کاروبار کی شروعات کے حوالے سے مشورے

جرمنی میں ہیں اور پاکستان واپس جانے کے خواہشمند ہیں؟ یا آپ پاکستان میں رہتے ہیں اور نئے مواقعوں کی تلاش میں ہیں، جیسے کے نیا کاروبار شروع کرنا یاروزگار تبدیل کرنا؟ ڈوئچے گیسل شافٹ فار انٹرنیشنل زوسامینربیٹ (جی آئی زیڈ) جی ایم بی ایچ اور اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن(اوپی ایف) آپ کو انفرادی طور پر مشاورت فراہم کریں گے۔
پیشکش میں شامل ہے:

  • مشاورت اگر آپ فوری نوکری کی تلاش میں ہیں
  • نئے کاروبار کی شروعات میں مدد
  • سماج میں جڑنے میں مدد
  • نفسیاتی مدد
  • قانونی صلاح

اگر ضرورت محسوس ہوئی تو مشاورتی ٹیم آپ کو ساتھی ادارے یا نوکری دلوانے والی ایجنسی بھجوائے گی۔ پاکستان میں100 سے زائد ایجنسیاں کام کررہی ہیں۔

اہم معلومات لاہور انگریزی،اردو لاگت: یہ بالکل مفت ہے
مزید معلومات

روزگار کی تلاش میں نوجوان افراد کی مدد کرنا

پنجاب اسکِل ڈویلپمنٹ فنڈ (پی ایس ڈی ایف) روزگار کی تلاش میں نوجوانوں کی مدد کرتا ہے۔ یہ مختصر پیشہ وارانہ کورسز کراتا ہے ۔ یہ کورسز نوجوانوں کو باصلاحیت بناتے ہیں تاکہ وہ خود کما سکیں۔ پی ایس ڈی ایف نوجوان افراد کی مدد کرتا ہے اگر وہ اپنا چھوٹا ذاتی کاروبار شروع کرنے کے خواہشمند ہوں۔

اہم معلومات فیس کورسز مفت نہیں بلکہ فیس ادا کرنا ہوگی لیکن آپ فیس میں رعایت کیلیے درخواست دے سکتے ہیں۔
مزید معلومات

اسٹارٹ اپ/نئے کاروبار کیلیے مدد

نیشنل انکیوبیشن بزنس سینٹر (این آئی سی)  اسٹارٹ اپ یا نئے کاروباری افراد کیلیے  پاکستان کا سب  سے بڑا  مرکز  ہے ۔
یہ نئے نوجوان کاروباری افراد کو کاروبار شروع کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
یہ اسٹارٹ اپس یا نئے کاروباری افراد کو اپنے خواب کو حقیقت کے روپ میں ڈھالنے میں مدد کرتا ہے اور نوجوان کاروباری افراد کی رہنمائی کرتا ہے۔ این آئی سی نوجوان کاروباریوں کو ماہرین اور استادوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرتا ہے۔
یہ وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن اور ٹیکنالوجی فنڈ آئیجی نائٹ، جاز  اور ٹیم اپ کے مابین باہمی اشتراک ہے۔
اس کیلیے اندراج  یا رجسٹریشن لازمی ہے۔

اہم معلومات مقام این آئی سی کے دفاتر اسلام آباد، پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں ہیں۔
مزید معلومات

خواتین کاروباری افراد کیلیے نیٹ ورک

ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ڈبلیو سی سی آئی) نئی کاروباری خواتین کی مدد کرتا ہے ۔ یہ بحث کیلیے پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔ یہ مقامی، علاقائی اور عالمی شراکت داروں کے درمیان خیالات کے تبادلے کو یقینی بناتا ہے۔ ڈبلیو سی سی آئی کی مدد سے نئی کاروباری خواتین شراکت داروں کیساتھ تحقیق اور ترقی میں روابط قائم کرسکتی ہیں۔ اراکین نمائش میں حصہ لیتے ہیں اور اُن کی کمپنیز میڈیا میں نشر یا چھپنے والی رپورٹس کے ذریعے عام آدمی تک پہنچتی ہیں۔
یہ خدمات پنجاب اور لاہور میں فراہم کی جاتی ہیں

اہم معلومات پنجاب، لاہور گروپ کا ہدف: خواتین
مزید معلومات

آن لائن کاروبار

ای روزگار کا ادارہ پنجاب میں نوجوانوں کیلیے کورسز پیش کرتا ہے ۔ اس کا مقصد نوجوانوں کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ اپنا آن لائن کاروبار شروع کرسکیں۔
کورسز کے موضوعات:

  • ویب ڈویلپمنٹ
  • ویب ڈیزائننگ، مثال کے طور ورڈ پریس کے ذریعے
  • کنٹینٹ مارکیٹنگ اینڈ ایڈورٹائیزمنٹ
  • گرافگ ڈیزائننگ (بنیادی ایڈوب پروگرامنگ، لوگو تیار کرنا)
اہم معلومات یہ تمام کورسز بالکل مفت ہیں۔
مزید معلومات

ڈیجیٹل یا آن لائن کام کیلیے ہنرمند بنانا

ڈیجی اسکلز ایک آن لائن درسگاہ ہے۔ جو فری لانسرز، نئے کاروباری افراد اور ملازمت پیشہ لوگوں کیلیے کورسز پیش کرتی ہے۔ یہاں سے آپ ڈیجیٹل کام کے حوالے سے ہر چیز سیکھ سکتے ہیں۔
کورسز کے مضامین میں شامل ہیں:

  • ڈیجیٹل لیٹریسی
  • ای کامرس
  • گرافک ڈیزائننگ
  • ایس ای او
  • کریٹیو رائٹننگ
  • ورڈ پریس
  • کوئیک بکس

یہ تمام کورسز بالکل مفت ہیں لیکن اس کیلیے اندراج کرانا ضروری ہے۔
ڈیجی اسکلز پروگرام وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کیمونیکیشن کی جانب سے چلایا جارہا ہے۔

اہم معلومات فیس: یہ تمام کورسز بالکل مفت ہیں۔
مزید معلومات

ئے کاروباری افراد کیلیے تربیت اور مشاورت کی فراہمی

سینٹر فار اینٹرپنیورشپ اینڈ اینویشن (سینٹین) نئے کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی کرتا ہے ۔ یہ تربیتی کورسز اور ماہر اساتذہ کی جانب سے مدد فراہم کرتا ہے۔
یہ خدمات پنجاب بھر میں فراہم کی جارہی ہیں۔

اہم معلومات پنجاب
مزید معلومات

کیریئر/عملی زندگی شروع کرنے میں مدد

کیریئر کونسلنگ اینڈ جاب پلیسمنٹ سینٹر (سی سی اینڈ جے پی) نوجوان افراد کو روزگار کے حصول میں مدد کرتا ہے۔ ملک بھر میں سی سی اینڈ جے پی کے 100 سے زائد مراکز قائم ہیں۔
دیگر چیزوں کیساتھ اِن کی خدمات میں شامل ہیں:

  • پیشے کے چناؤ میں مشاورت
  • ملازمت کی شرائط کے حوالوں سے آگاہی
  • نوکری کی تلاش میں مدد
  • درخواست دیتے وقت مدد
  • نئے کاروبار کیلیے تربیت

یہ خدمات مفت ہیں تاہم آپ کو اس کیلیے پہلے سے اندراج کرانا ہوگا

اہم معلومات فیس: یہ بالکل مفت ہے۔
مزید معلومات

چھوٹے قرضوں کیلیے نئے امکانات

اخوت کا دعویٰ ہے کہ وہ دنیا کا سب سے بڑا اسلامی مائیکرو فائنانس کا ادارہ ہے۔
یہ لوگوں کو ذاتی کاوربار شروع کرنے کیلیے قرض فراہم کرتا ہے
یہ چھوٹے قرض سود سے پاک ہوتے ہیں:
قرض کے حصول کیلیے شرائط:

  • عمر 18 سے 64 سال کے درمیان
  • کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ
  • دو ضامن (رشتہ دار نہیں)
  • مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہو

دیگر شرائط ادارے کی ویب سائٹ پر دیکھی جاسکتی ہیں۔

مزید معلومات

کاروباری منصوبوں اور قرض میں مدد فراہم کرنا

اسمیڈا اُن لوگوں کی مدد کرتا ہے جو اپنا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہوں یا کرچکے ہوں۔ دیگر چیزوں کے ساتھ ادارہ اِن معاملات میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔

  • کاروباری منصوبے کی تیاری
  • قرض کیلیے درخواست دینا
  • نئے کاروبار سے متعلق عمومی پہلوؤں سے آگاہی
مزید معلومات

اپنی درزی کی دکان کھولیں

ایسوسی ایشن فار ہیومینیٹیرین ڈویلپمنٹ (اے ایچ ڈی) خواتین کی مدد کرتی ہے تاکہ وہ اپنا کاروبار شروع کرسکیں ۔ یہ تنظیم خواتین کو سلائی،کڑھائی اور درزی کی مفت تعلیم دیتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ خواتین کو سلائی مشین  فراہم کرتی ہے ۔ تنظیم کا مقصد خواتین کو ذاتی درزی کی دکان کھولنے کے قابل بنانا ہے ۔ اے ایچ ڈی کاروبار شروع کرنے کے حوالے سے تربیتی کورسز بھی کراتی ہے ۔

اہم معلومات یہ کورسز سندھ میں کرائے جاتے ہیں تاہم دیگر علاقوں کیلیے بھی اِن کی درخواست کی جاسکتی ہے۔ یہ بالکل مفت ہے۔ ہمارا ہدف صرف خواتین ہیں
مزید معلومات
مزید جانیں