Skip to main content
مینیو

ڈی ماک اب ایک جانا پہچانا نام ہے

جرمن انفارمیشن سینٹر آن مائگریشن، ووکیشنل ٹریننگ اینڈ کیریئر (ڈی ماک) نے البانیا میں اپنے 4 سالہ قیام کے دوران لوگوں کا بھرپور اعتماد حاصل کیا۔ مشیر ہلیسا ڈوکا اور ڈوریسا لالا کے مطابق انہوں نے بحران کے دوران لوگوں کی کافی مدد کی۔

مس ڈوکا اور مس لالا، عام حالات میں ڈی ماک البانیا کس طرح کام کرتا ہے؟

مس ڈوریسا لالا(ڈی ایل): ڈی ماک "نئے مواقعوں کی واپسی" کے پروگرام میں کام کررہا ہے جو کہ بیرون ملک سے واپس لوٹنے والوں (خاص طور پر جرمنی سے) کو اُن کے شعبہ جات اور سماجی میل جول میں مدد کرتا ہے تاہم مقامی افراد بھی ہماری مشاورتی سروس سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔ عام طور پر اعتماد کا رشتہ قائم کرنے کیلیے بالمشافہ مشاورت فراہم کرتے ہیں۔

کووڈ-19کی وبا کے دوران آپ کا کام کس طرح سے تبدیل ہوا؟

ہلیسا ڈوکا (ایچ ڈی): ڈی ماک کی خدمات فی الحال بند ہیں۔اس وقت ہم مشاورتی سیشنز اوراُن خدمات پر کام کررہے ہیں جو سینٹر سے دور رہ کر انجام دی جاسکیں۔ ہم آن لائن خدمات اور ڈیجیٹل تربیتی کورسز پر منتقل ہوچکے ہیں۔ہمارے مشاورتی سیشنز اب ٹیلی فون،اسکائپ اور ای میل پر ہورہے ہیں۔ لیکن ہم اُن لوگوں سے مسلسل رابطے میں ہیں، جنہیں ہم مشورے دیتے ہیں۔ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ وہ اس مشکل دور میں ٹھیک رہیں۔نفسیاتی مدد بھی بہت ضروری ہے۔ کئی افراد اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور اُنہیں رہنمائی کی ضرورت ہے۔ ہم صنفی مسائل پر بھی توجہ دے رہے ہیں۔ ڈی ماک بالخصوص خواتین کی مدد کررہی ہے تاکہ وہ اس مشکل وبائی دور میں  سماجی، نفسیاتی اور پیشہ وارانہ طور پر نکل سکیں۔

As of: 06/2020

ڈوریسا لالا البانیا میں ڈی ماک میں مشیر ہیں۔

کورونا کے مشکل وبائی دور میں آپ کے پروگرام میں شامل افراد کی خواہشات کس طرح تبدیل ہوئیں؟

ایچ ڈی:لوگ اب زیادہ تر مخصوص سوالات کررہے ہیں، جیسے کہ ہماری  شراکت کمپنیز کب اپنی خدمات دوبارہ شروع کریں گی۔

مثبت تعاون کیلیے اعتماد بہت ضروری ہے۔ توآپ براہ راست رابطہ نہ رکھ کر بھی یہ کس طرح قائم رکھ رہے ہیں؟

ایچ ڈی:ہمارے کام کی بنیاد لازمی طور پر ساکھ اور صاف گوئی ہے۔اسی لیے حالیہ سالوں میں ڈی ماک پرلوگوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ہم لوگوں کی بات سنتے ہیں اور اُنہیں قدم قدم پر قابل اعتماد معلومات فراہم کرتے ہیں۔اب اس کا فائدہ ہورہا ہے۔

ڈی ایل: میرے خیال میں ڈی ماک اب ایک جانا پہچانا نام ہے۔لوگ جانتے ہیں کہ اُنہیں کیا توقع رکھنی چاہیے اورہم اُن کے سوالات کے بہترین جوابات  دینےکیلیے ہرممکن کوشش کرتے ہیں۔

آپ کس طرح اپنے شراکت داروں اور نیٹ ورک سے رابطے میں رہتے ہیں؟

ڈی ایل:ابتدا میں یہ چیلنج تھا۔ہر کسی کو  خود کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے آشنا کرنا تھا۔ہم کورونابحران کے دوران حاصل اپنے تجربے سے اپنی ڈیجیٹل تربیتی خدمات کو بڑھارہے ہیں۔ہم اپنی چند آن لائن خدمات کو جاری رکھنا چاہتے ہیں،خاص طور پر جہاں سے ہمیں مثبت ردعمل ملا ہے۔

یچ ڈی:ہمارے پاس ایک نیا تصور ہے،ہم روایتی طریقوں کے متبادل کے طور پر  ایک ورچوئل جاب فیئرمنعقد کرانا چاہتے ہیں

لوگ جانتے ہیں کہ ہم اُن کے سوالات کے بہترین جوابات کیلیے اپنی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں
Dorisa Lala

ملکوں کے تجربات