Skip to main content
مینیو

ثقافتی دستکاری کے نئے رجحانات

اس لنک سے ایک یوٹیوب ویڈیو کھل جائے گی۔یہ بات ملحوظ خاطر رکھیں کہ اس ویب سائٹ پر آپ کی معلومات کے تحفظ کے قوانین کا اطلاق ہوتا ہے۔

تصدیق کریں

ثقافتی دستکاری کے نئے رجحانات

میرا نام مریم ہے۔ میری عمر29 سال ہے اور میں ایک بچی کی ماں ہوں۔میں اُس کیلیے نمونہ/مثال (رول ماڈل) بننا چاہتی ہوں بالکل ویسے ہی جیسے میری والدہ میرے لیے تھیں۔جب میں چھوٹی تھی تو میں نے اپنی والدہ سے کپڑوں کی بُنائی سیکھی اور بعد میں یہی میرے کاروبار شروع کرنے کی بنیاد بنی۔ مجھے "ایگریپرینئر" منصوبے سے مدد ملی۔

میں تیونس کے شمال مغربی علاقے الکیف سے آئی ہوں۔ ابتدا میں کپڑوں کی بُنائی نے میری
زندگی میں اہم کردار ادا کیا۔میری والدہ گھر چلانے کیلیے یہ کام کرتی تھیں کیونکہ جب میں صرف9برس کی تھی تو میرے والد اس دنیا سے رخصت ہوگئے تھے۔میں والدہ کی مدد کیلیے گھر میں سب سے بڑی تھی اور اب وہ میرے کاروبار میں میری مدد کررہی ہیں۔ہم خواتین ایک دوسرے کیلیے موجود ہیں۔

 

مریم کارخانے میں

خطے کا قدرتی اُون

اسکول کے بعد میں نے فرانسیسی زبان سیکھی لیکن اپنی ڈگری کا استعمال کرکےمیں مناسب نوکری تلاش نہ کرسکی۔ تو ایک بار پھر میں اپنی والدہ کی مدد کرنے لگ گئی اور ساتھ ہی بُنائی کے ہنر کو مزید بہتر بنایا۔اس کے بعد کچھ چیزوں نے مجھے متاثر کیا:قریب میں موجود تمام کارخانے اپنا اُون بہت دور سے لیکر آتے تھے۔ وہ  اس کے حصول کیلیے گھنٹوں کا سفر کرتے اور کافی رقم خرچ کرتے تھے۔ میں اس مسئلے کا حل چاہتی تھی۔ تو  میں نے خام اُون کو نامیاتی(کسی ملاوٹ کے بغیر) معیار کے مطابق قدرتی رنگوں سےتیار کرکے فروخت کرنے کا

فیصلہ کیا۔میرا مقصد مناسب قیمت میں اچھی چیز فراہم کرنا ہے۔
"ایگریپرینئر" منصوبے نے میرے خیالات کو حقیقت کے سانچے میں ڈھالنے میں مدد کی۔  یہ تیونس کے دیہاتی علاقوں کے نوجوانوں کو نئے کاروبار شروع کرنے کی تعلیم دیتا ہے۔ میں نے فیس بک پر اس کے بارے میں پڑھا اور اس سے مزید آگاہی اُس وقت ملی  جب منصوبے کی جانب سے الکیف میں معلومات ملیں اور آخر کار میں نے فنڈنگ کیلیے درخواست دیدی۔

) مریم (بائیں) اور اُن کی والدہ

تعلیم اور جدید تربیت

اس نے بالکل اُس طرح کی مدد کی پیشکش کی جیسی مجھے ضرورت تھی۔ اس میں شمولیت سے مجھے اُستاد ملے جنہوں نے مشورے دیے کہ کس طرح سے میں اپنے منصوبے کے خیال کو عملی شکل دے سکتی ہوں۔ میں نے کاروباری تحقیق اور اشتہاروں کے حوالے سے جدید تربیت کے کئی کورسز میں حصہ لیا۔ مثال کے طور پر  میں نے یہ بھی سیکھا کہ کاروباری منصوبہ کس طرح تشکیل دیتے ہیں اور بجٹ کا حساب کتاب کیسے کرتے ہیں۔

"ایگریپرینئر" منصوبے نےمالی طور پر بھی میری مدد کی۔اس سے میں دو سلائی مشینیں اور اس کے ساتھ ساتھ اُون رنگنے کے آلات اور کارخانے کا آرائشی سامان لینے کے قابل ہوئی۔اس کے ساتھ میں اپنی کمپنی"مارگوم ڈیکوریشن انٹیریئر" کے تحت اُون کی تیار کردہ اشیا جیسے کہ قالین بھی تیار کرتی ہوں۔4 خواتین میری ملازم ہیں اور میں اپنے کاروبار کو وسعت دینا چاہتی ہوں۔اس کا مطلب ہے کہ میں اپنے علاقے میں نوکریوں کے مواقع اور اچھے معیار کی اشیار تیار کرسکتی ہوں۔ اور میں ہماری روایتی دستکاری جاری رکھی ہوئی ہوں۔

"ایگریپرینئر" منصوبے نے مجھے بالکل اُسی طرح کی مدد کی پیشکش کی جس کی مجھے ضرورت تھی۔
مریم

ملکوں کے تجربات