Skip to main content
مینیو

میرا مقصد لوگوں کو مواقع فراہم کرنا ہے

میرا مقصد لوگوں کو مواقع فراہم کرنا ہے

میرا نام طارق ہے ۔میری عمر32سال اور تعلق کاسابلانکا سے ہے۔جہاں میں نے عمارتوں کے نقشہ جات تیار کرنے اور عصری فن تعمیر کی تعلیم حاصل کی۔ تاہم گریجویشن کے بعد  مجھے کام نہیں مل سکا اور زندگی گزارنا مشکل ہوگیا۔ اس لیے میں نے 2015 میں یورپ جانے کا فیصلہ کیا۔

 میں جرمنی گیا جہاں میں نے جرمن زبان اور گرافگ ڈیزائن کے کورس کیے۔ اگرچہ مجھ پر یہ واضح ہوگیا تھا کہ میرا اصل گھر مراکش ہی ہے۔اس لیے 2018 کے آخر میں میں نے واپس لوٹنے اور نئے سرے سے زندگی شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ میرے پاس پہلے ہی منصوبہ تیار تھا: میں لوگو ڈیزائنر کے طور پر اپنا خود کا کاروبار کرنا چاہتا تھا۔

کنیکی آلات کے ذریعے مدد

مراکش میں مجھے"نئے مواقعوں کی جانب واپسی"منصوبے کا پتا چلا تھا جو کہ واپس لوٹنے والوں کو نئے سرے سے زندگی شروع کرنے میں مدد فراہم کرتا تھا۔اس لیے میں نے موروکن-جرمن انفارمیشن سینٹر فار امپلائمنٹ اینٹی گریشن اینڈ مائیگریشن میں مشیر سے رابطہ کیا اور انہیں اپنے منصوبے سے آگاہ کیا۔

ٹیم نے میری حوصلہ افزائی کی اور اس سے بڑھ کر انہوں نے تکنیکی آلات کے ذریعے میری مدد کی۔ مشیران نے آن لائن ویب سائٹس پر مشہوری میں بھی میری مدد کی۔اس نےلوگوں میں میری اچھی موجودگی اور کئی صارفین تک رسائی کے قابل بنایا۔آغاز سے ہی مجھے مختلف ممالک سے کام ملنا شروع ہوگیا خاص طور پر امریکا اور یورپ سے۔

بحران کے دوران مدد

کورونا کی وبا نے میرے کاروبار کو بھی متاثر کیا اور ماضی کے مقابلے میں اب مجھے کام زیادہ مل رہا ہے۔جی آئی زیڈ اور اُن کے مقامی شراکت دار اداروں نے بحران سے نکلنے میں میری مدد کی۔ اب میں ایک بار پھر زیادہ کام آتا دیکھ رہا ہوں۔

مجھے اُمید ہے کہ مستقبل میں میرا کاروبار بڑھے گا اور میرا مقصد لوگوں کو نوکری دینا اور چند نوجوانوں کی تربیت کرنا ہے۔ میں مراکش میں نوکری کے مواقع پیدا کرنا چاہتا ہوں۔ یہاں کے شہری اِن مواقعوں کے حقدار ہیں بالکل ایسے ہی جیسے کہ مجھے موقع ملا۔

تاوقتیکہ: 2020.12

یہاں مدد اور مشاورت کے لیے بیان کردہ مواقع"نئے مواقعوں کی جانب واپسی"منصوبے کا حصہ ہیں۔

مزید جانیں >
جی آئی زیڈ اور اُن کے مقامی شراکت دار اداروں نے مشکل وقت سے نکلنے میں میری مدد کی۔
Tarik

ملکوں کے تجربات