Skip to main content
مینیو

’ہر فرد کو درست رہنمائی کی فراہمی‘

منصور خان، پی جی ایف آر سی کےسربراہ

’ہر فرد کو درست رہنمائی کی فراہمی‘

ڈاکٹر منصور زیب خان پاکستانی جرمن فیسیلیٹیشن اینڈ ری اینٹی گریشن سینٹر(پی جی ایف آر سی) کے سربراہ ہیں۔ اس مختصر انٹرویو میں انہوں نے اپنے ادارے کی جانب سے پیش کی جانے والی خدمات اور اُنہیں ذاتی طور پر کس چیز نے اس کی ترغیب دی کہ حوالے سے بتایا ہے۔

خان صاحب،آپ اور آپ کے ساتھی کس طرح مشورے حاصل کرنے والوں کی مدد کرتے ہیں؟

ہم لوگوں کو انفرادی طور پر مسائل کا حل پیش کرتے ہیں جو کہ واپس لوٹنے والوں کو پاکستانی معاشرے سے جڑنے میں مدد کرتا ہے۔ مستقبل کی مشاورت،مختلف کورسز،سی وی کی تیاری اور کاروباری منصوبے کی تشکیل سمیت یہ تمام خدمات ہمارے مرکز کے اندر فراہم کی جاتی ہیں۔ ہم اپنے بین الاقوامی اور مقامی شراکت داروں کے ساتھ کام کرتے ہیں۔یہ ہمیں ہر آنے والےشخص کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے قابل بناتا ہے۔

اس وقت آپ پاکستان میں کیا مواقع دیکھ رہے ہیں؟

واپس لوٹنے والوں کے پاس مختلف شعبوں میں مواقعوں کی بھرمار ہے۔حکومت کی جانب سے جاری"کامیاب جوان"پروگرام نوجوانوں کیلیے فنڈز تکنیکی،ووکیشنل اور ڈیجیٹل تربیت  یا کاروبار کی شروعات کیلیے مدد فراہم کرتا ہے۔واپس لوٹنے والوں کیلیے نوکریوں کے زیادہ تر مواقع تعمیراتی صنعت میں ہیں۔ لیکن دوبارہ سے شروعات کیلیے زراعت اور مویشی پالنے کے شعبوں میں بھی کئی مواقع ہیں۔

آپ کے کام میں کیا چیز آپ کو متحرک رکھتی ہے؟

ہماری وسیع خدمات پاکستان میں اپنی مثال آپ ہیں۔ میری نظر میں یہ نہ صرف واپس لوٹنے والوں کی مدد کرتی ہیں بلکہ پاکستانی معاشر ے اور اُس کی معیشت کو آگے بڑھنے میں مدد کرتے ہیں۔

واپس لوٹنے والوں کے پاس مختلف شعبوں میں مواقعوں کی بھرمار ہے۔
Dr. Mansoor Zaib Khan