Skip to main content
مینیو

اپنے خاندان سے دوبارہ ملاپ

اس لنک سے ایک یوٹیوب ویڈیو کھل جائے گی۔یہ بات ملحوظ خاطر رکھیں کہ اس ویب سائٹ پر آپ کی معلومات کے تحفظ کے قوانین کا اطلاق ہوتا ہے۔

تصدیق کریں

اپنے خاندان سے دوبارہ ملاپ

میرا نام زینکو ہے اور میں نے 1986 میں اربیل میں آنکھ کھولی۔ میں نے2017 میں جرمنی کیلیے رخت سفر باندھا کیونکہ میں اپنی زندگی میں آگے بڑھناچاہتا تھا۔تاہم اس دوران جس کا چیز مجھے احساس ہوا وہ میری زندگی تھی۔میں عراق واپس لوٹا اور اب میں اپنی مکینک کی دکان چلاتا ہوں۔

یہ مجھ پر واضح ہوگیا تھا کہ اگر آپ یورپ جاتے ہیں تو آپ کو شروع سے اپنی زندگی بنانا ہوگی۔میں نے عراق میں مختلف تجارتوں کے حوالے سے کام کیا اور آخر کارمیری ایک باڈی شاپ ہے۔لیکن میں مزید آگے بڑھنا چاہتا ہوں۔2017میں مجھے جرمنی کا ایک ماہ کا سیاحتی ویزہ ملا۔ ویزہ ختم ہونے کے بعد میں نے وہیں رکنے کا فیصلہ کیا کیونکہ میں اپنے خواب کو حقیقت کا روپ دینا چاہتا تھا ۔ حکام نے تارکین وطن کی پناہ گاہ میں مجھے عارضی رہائش دی۔

کچھ ماہ بعد بہت ہی برا ہوا۔جرمنی میں میرے 2 دوستوں کو خبر ملی کہ اُن کی والدہ یہاں سے بہت دور عراق میں انتقال کرگئیں۔مجھے احساس ہوا کہ میرے کیلیے گھر والے کتنے اہم ہیں اور اب میں اُن سے مزید دور رہنا نہیں چاہتا تھا۔

زینکو اربیل میں اپنی ورکشاپ اور کار دھلائی مرکز میں ہیں۔

میں امیگریشن کے دفتر گیا اور اُن سے واپسی کے مواقعوں کے بارے میں سوال کیا۔ میری وہاں مشیران سے ملاقات ہوئی جنہوں نے مجھے بنیادی اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔انہوں نے دو ہفتوں کے اندر اندر تمام انتظام کردیا۔

جب میں اربیل واپس پہنچا تو عراق کے کردش علاقے کے جرمن سینٹر فار جوبز،مائیگریشن اینڈ ری اینٹی گریشن (جی ایم اے سی) نے ایک بار مجھ سے رابطہ کیا۔انہوں نے ملاقات کا انتظام کیا اور مواقعوں کے حوالے سے تمام معلومات فراہم کیں۔جی ایم اے سی میری مزید تربیت کا انتظام کیا اور کام کیلیے ضرورت کا سامان مہیا کیا۔ اس کا مطلب تھا کہ میں اپنا کاروبار دوبارہ سے کھول سکتا ہوں۔

کورونا وبا کے نتیجے میں مجھے دکان کچھ ہفتوں کیلیے بند کرنا پڑی لیکن رمضان کے بعد میں نے یہ دوبارہ کھول لی۔ میں گاہکوں کی بڑی تعداد کی وجہ سے کافی پُرامیدہوں۔میں نےکار ڈیلرز کے ساتھ بھی معاہدے کرلیے ہیں۔ہم اُن کے شوروم میں جاکر گاڑیاں صاف کرتے ہیں اور اب وہ بھی آہستہ آہستہ دوبارہ کھل رہے ہیں۔

اب میں سادہ زندگی کی ساتھ آگے بڑھ رہا ہوں لیکن مطمئن ہوں۔ اپنے اہلخانہ کے ساتھ اپنے ملک میں رہنا میرے لیے بہتر ہے۔

Stand: 06/2020

اب میں سادہ زندگی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہوں لیکن مطمئن ہوں۔
Zanko, Irak

ملکوں کے تجربات