Skip to main content
مینیو

بطور "ماما فش" کامیابی

اس لنک سے ایک یوٹیوب ویڈیو کھل جائے گی۔یہ بات ملحوظ خاطر رکھیں کہ اس ویب سائٹ پر آپ کی معلومات کے تحفظ کے قوانین کا اطلاق ہوتا ہے۔

تصدیق کریں

بطور "ماما فش" کامیابی

میرا نام قاضی ہے اور میں 33 سال کی ہوں۔ میں نائیجریا کی ریاست پلیٹیو سے آئی ہوں۔ پبلک ایڈمنسٹریشن (عوامی انتظام کار) میں تعلیم مکمل کرنے کے بعد میں نوکری تلاش نہ کرسکی۔ بطور شادی شدہ خاتون اور 3 بچوں کے ساتھ میرا گزارا بمشکل ہی ہوتا ہے۔ کوئی ایسی چیز نہیں جس پر میں فخر کرسکوں۔ میں اپنی تعلیم کیساتھ کچھ حاصل کرنا چاہتی تھی لیکن میں ناکام رہی۔

میں شرم اورمایوسی کی وجہ سے کبھی کبھار ہی گھر سے نکلتی تھی۔ ایک دوست نے مجھے نائیجرین  جرمن سینٹر کے بارے میں بتایا۔ اُس نے یہاں سے تربیتی کورس کیا تھا اُس نے مجھے بھی یہاں جانے کا مشورہ دیا ۔ میں ہمت جمع کی اور اُس کے راستے پر چل پڑی۔

نئی کاروباری مچھلیوں کو کھانا کھلارہی ہیں۔

مرکز کے ساتھ میرا تجربہ انتہائی شاندار رہا۔ مشیر نے مجھے درست سمت پر گامزن کیا۔ اُنہوں نے میری بات سنی اور کچھ کورسز کا مشورہ دیا۔ میں نے مچھلیوں کی فارمنگ کا فیصلہ کیا۔ میں نے بچپن میں اکثر مچھیروں کو دریا میں جاتے اور مچھلیوں کے ساتھ واپس آتے دیکھا تھا جس سے وہ اچھا خاصا کما لیتے تھے۔

مچھلیوں کی افزائش اور دیکھ بھال کی تربیت

ای ایم بی اے ایکسیلنس اکیڈمی میں تربیتی کورس نے مجھے ہر وہ چیز سکھائی جس کی مجھے ضرورت تھی کہ کیسے بڑے ٹینکس کیسے استعمال کرتے ہیں،مختلف اقسام کی مچھلیوں کو کیسے کھانا دیتے ہیں اور اُن کا خیال رکھتے ہیں۔ کورس کے بعد مجھے مچھلی کے بچے اور اُن کیلیے کھانا دیا گیا۔ میں نے دیگر 3 لوگوں کے ساتھ مل کر کام کیا۔ ہم ساتھ مل کر مچھلیوں کی افزائش کیلیے جگہ کرائے پر لینے کیلیے کافی پیسے اکھٹے کرسکتے تھے۔

قاضی اپنے مستقبل کے حوالے سے پُرامید ہیں۔

میری کمپنی کا نام "ڈنچی فارم ریسورسز" ہے۔ مجھے کام پر جانا اچھا لگتا ہے اور میں صبح سے شام تک مچھلیوں میں لگا رہتا ہوں۔ روز کی بنیاد پر کافی تعداد میں خریدار آتے ہیں اور مجھے "ماما فش" مچھلیوں کی ماں"کہہ بلاتے ہیں۔ میں لوگوں کو مچھلی فراہم کرتی ہوں جیسے وہ چاہتے ہیں:بھنی ہوئی، نمک لگی، پوری یا کتلے والی۔ میں اچھا خاصا کمالیتی ہوں کہ اُس سے گھر والوں کو پیٹ بھرسکوں۔ میں ہمیشہ سے کچھ کرنا چاہتی تھی اور میں مکمل مطمئن ہوں۔


یہاں مدد اور مشاورت کے لیے بیان کردہ مواقع"نئے مواقعوں کی جانب واپسی"منصوبے کا حصہ ہیں۔

مزید جانیں >
مرکز کے ساتھ میرا تجربہ انتہائی شاندار تھا۔ میں نے فوری ہی سب سمجھ لیا۔
قاضی

ملکوں کے تجربات