Skip to main content
مینیو

ایک خوش دکاندار پاکستان میں

اس لنک سے ایک یوٹیوب ویڈیو کھل جائے گی۔یہ بات ملحوظ خاطر رکھیں کہ اس ویب سائٹ پر آپ کی معلومات کے تحفظ کے قوانین کا اطلاق ہوتا ہے۔

تصدیق کریں

ایک خوش دکاندار پاکستان میں

میرا نام محمد ہے اور میرا تعلق جمکے چیمہ سے ہے۔ میں نے کافی وقت جرمنی میں گزارا ہے میں نے وہاں کئی کام کیے، جیسا کہ ریستوران پر اور تعمیراتی جگہوں پر۔ لیکن میں خود کو اکیلا محسوس کرتا اور گھر والوں کو یاد کرتا رہتا تھا۔

میں نے پاکستان میں دکان کھولی

جب میں پاکستان واپس آیا تو میں نے کاسمیٹک (سجنے سنورنے کا سامان) اور پرفیومز(خوشبو) کی ہول سیل کی دکان کھولی۔ تقریباً 8 سے 9 مہینوں بعد کورونا کی وبا کی وجہ سے میرا کاروبار خسارے میں جانا شروع ہوگیا۔ لیکن دوسرا کاروبار شروع کرنے کے لیے میرے پاس اب بھی کچھ رقم تھی تو میں نے جمکے چیمہ میں ایک چھوٹی سی دکان کھول لی۔

سہارے نے کامیاب بننے میں مدد کی

میرے ایک دوست نے مجھے پاکستانی جرمن فیسیلیٹیشن اینڈ ری اینٹی گریشن سینٹر( پی جی ایف آر سی) کے بارے میں بتایا۔ میں نے اُن سے رابطہ کیا اور انہوں نے مجھے کاروبار کیسے کھڑا کرتے ہیں یہ سیکھنے میں میری مدد کی۔ تربیت نے مجھے سکھایا کہ صارف سے کیسے پیش آتے ہیں اور بازار میں کیسے اثر ڈالتے ہیں۔ میرے پاس اتنی رقم نہیں کہ تھی کاروبار کو اچھے سے چلانے کیلیے دکان میں سامان ڈال سکوں تو ایسے میں پی جی ایف آر سی نے مجھے سہارا دیا۔ چیزوں کی زیادہ اقسام کا مطلب تھا کہ کاروبار چل پڑا۔ اب میں اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ اپنے وطن اور اپنے علاقے میں رہتا ہوں۔

میں اچھی زندگی پر بہت خوش ہوں۔

ورژن: 02/2022

یہاں مدد اور مشاورت کے لیے بیان کردہ مواقع"نئے مواقعوں کی جانب واپسی"منصوبے کا حصہ ہیں۔

مزید جانیں >
اب میں اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ اپنے وطن اور اپنے علاقے میں رہتا ہوں۔ میں اچھی زندگی پر بہت خوش ہوں
محمد

ملکوں کے تجربات