سولودی – مدد خواتین کیلیے (SOLWODI)
سولودی کا ادارہ ("سولیڈیریٹی وِد وومن اِن ڈیسٹریس") مشکل حالات میں خواتین کی مدد کرتا ہے۔
سولودی کا واپسی کا منصوبہ اُن خواتین کی مالی مدد کرتا ہے جو یا تو اپنے ملک واپس آچکی ہوں یا پھر آنا چاہتی ہوں۔
سولودی واپسی میں انفرادی مدد فراہم کرتا ہے۔ مدد مختلف طریقوں سے فراہم کی جاسکتی ہے۔
ممکنہ مدد:
- جرمنی میں مشاورت بالکل مفت ہے۔
- آپ کے آبائی ملک میں معاشی مدد، مثال کے طور پر:
- پیشہ وارانہ تربیت
- مزید تربیت
- کرایہ
- بچوں کی اسکول فیس
- نئی نوکری کے حوالے
- شاگردی (سیکھنے کیلیے)
- آمدنی والی سرگرمی
بغیر کسی ہچکچاہٹ کے ہم سے رابطہ کریں:
داخلے کا معیار:
- خاتون جو اکیلی ہوں یا پھر سنگل (اکیلی/تنہا) والدہ
- مشکل حالات یا خطرات کی وجہ سے خصوصی مدد کی ضرورت
