Skip to main content
مینیو

گھر واپسی کی خوشی

اس لنک سے ایک یوٹیوب ویڈیو کھل جائے گی۔یہ بات ملحوظ خاطر رکھیں کہ اس ویب سائٹ پر آپ کی معلومات کے تحفظ کے قوانین کا اطلاق ہوتا ہے۔

تصدیق کریں

گھر واپسی کی خوشی

میرا نام زکورگا ہے۔میری عمر28برس اورمیں کنجازیواکین سربیا میں رہتی ہوں۔میں طلاق یافتہ ہوں اور میرے دو بچے بھی ہیں۔ میں نے کئی سال جرمنی میں زندگی بنانے کی کوشش میں گزار دیے۔لیکن وہاں کبھی گھر جیسا محسوس نہ ہوا۔ہماری پناہ کی درخواست مسترد ہوئی تو ہمیں سربیا واپس لوٹنا پڑا۔جہاں میں نے بیوٹیشن کی تربیت حاصل کی اور اس نے مجھے اس شعبے میں قدم جمانے میں مدد کی۔

اپنی والدہ اور بہن کے ساتھ جرمنی جانے سے قبل میرے مستقبل کے حوالےسے امکانات انتہائی کم تھے۔میں نے ہائی اسکول کی تعلیم مکمل کی نہ کوئی تربیت کیونکہ اُس وقت میرے گھر والے اس کا خرچ برداشت نہیں کرسکتے تھے۔ ہم زندگی گزارنے کیلیے  صل کی کٹائی کا کام کرتے تھے
اور ہم اس بات پر متفق تھے کہ جرمنی میں ہمیں بہتر زندگی ملے گی۔ لیکن میں کبھی خود کو اس معاشرے میں ضم نہ کرسکی اورآخر کار سربیا واپس آکر میں نے سکھ کا سانس لیا۔اس کے ساتھ ساتھ مجھے ڈر بھی تھا کہ یہاں مجھے نوکری نہیں ملے گی۔

بیوٹی پارلر میں نوکری

روما کے ساتھ کام کرنے والے ایک سماجی کارکن نے مجھے جرمن انفارمیشن سینٹر فار مائیگریشن، ٹریننگ اینڈ کیریئر (ڈی ماک) کے بارے میں بتایا۔مشیران نے مجھے مختلف کورسز اور مستقبل کی رہنمائی کی پیشکش کی۔ میں نے 3ماہ کے کاسمیٹکس کورس میں حصہ لیا۔میں ہمیشہ سے بیوٹیشن کالج میں جانا چاہتی تھی لیکن ماضی میں ہمارے علاقے میں ایسی کوئی چیز موجود نہیں تھی۔

اس کورس کا انعقاد بیوٹی سیلون(پارلر) میں کیا گیا تو مجھے اپنی تربیت براہ راست صارفین پر آزمانے کا موقع ملا۔ میں نے مینی کیور اور پیڈی کیور کا فن سیکھا مجھے وہاں بہت مزہ آیا میں نے صارفین کو مصنوعی پلکیں اور ناخن لگائے اور اُنہیں میک اپ کیا۔ میں نے جلد ہی سیکھ لیا اور اس نے مجھے صارفین کے ساتھ بات چیت کا اعتماد دیا۔

تربیت مکمل کرنے کے بعد میں خوش قسمت تھی کہ میں نےبیوٹی پارلر میں بطور زیر تربیت (ٹرینی) لڑکی کام کرنا شروع کردیا ۔۔ اس کے بعد ایک خاتون زچگی کی چھٹیوں پر چلی گئیں اور آخر کار وہاں کے مالک نے مجھے مستقل نوکری کی پیشکش کی۔ یہاں تک کے میرے چند مستقبل گاہک بھی ہیں۔یہ کرتے ہوئے مجھے بہت مزہ آتا ہے اور میں اس کے حوالے سے بہت کچھ سیکھنا چاہتی ہوں۔ میں بہت ہمت والی ہوں اورہمیشہ سے جدت سے قدم ملاکر چلاناچاہتی ہوں۔میرے پڑوسی اور جاننے والے میری مساج کی تکنیک اور نت نئے طریقوں سے انتہائی خوش ہوتے ہیں ۔بدقسمتی سے کورونا کی وبا نے بہت ساری چیزوں کو تھما دیا ہے۔ مجھے اُمید ہے کہ یہ وقت جلد ہی گزر جائے گا لیکن سب سے بڑھ کر میں سربیا واپس آکر بہت خوش ہوں۔

As of: 01/2021

میں بہت ہمت والی ہوں اورہمیشہ سے جدت سے قدم ملاکر چلاناچاہتی ہوں۔
Zagorka

ملکوں کے تجربات