Skip to main content
مینیو

’ان لوگوں کی مشکلات، میری مشکلات ہیں‘

تمارا ویکونیوک ڈی ماک میں اپنے کارخانے میں۔

بیلگریڈ میں صبح کے 8:30 بج رہے ہیں۔ تمارا ویسینوویک نے فون نمبر ملایا اوردوسری جانب سےفون کے اٹھائے جانے کا انتظار کرنے لگیں۔ ویسینوویک جس خاندان کو فون کررہی تھیں وہ ایک شام قبل ہی سربیا پہنچا ہے۔ والدین اوراُن کے دو بچے گزشتہ 6 ماہ سے جرمنی میں رہائش پذیر تھے۔ ویسینوویک نے خاندان سے پوچھا کہ وہ کیسے ہیں اور اُن کی تھکن دور ہوئی یا نہیں۔ وہ جرمن انفارمیشن سینٹر آن مائیگریشن،ٹریننگ اینڈ امپلائمنٹ (ڈی ماک) اِن سربیا کے ساتھ بطور مشیر منسلک ہیں۔ ویسینوویک واپس لوٹنے کے خواہشمند افراد کی اپنے وطن واپسی اور نئی شروعات میں مدد کرتی ہیں۔ جہاں تک واپس آنے والوں کی بات ہے تو ڈی ماک گروپ کا ہدف مقامی افراد اور داخلی طور پر بے گھر افراد دونوں ہی ہوتے ہیں۔
اس صبح بھی ویسینوویک نے واپس آنے والے خاندان سے بالکل ایسے ہی بات کی جیسے وہ دیگر لوگوں کے ساتھ کرتی ہیں: بالکل واضح انداز میں عزت اور برابری کے ساتھ۔

طویل فہرست

ویسینوویک کہتی ہیں"میں اُن لوگوں کے ساتھ ہمدردی محسوس کرتی ہوں اور اُن کی مدد کرنا چاہتی ہوں۔تمام لوگوں کی مشکلات الگ ہوتی ہیں۔کچھ نوکری کی تلاش میں ہوتے ہیں تو کچھ کو یہ علم نہیں ہوتا کہ کس چیز کیلیے کون سے حکام ذمہ دار ہیں۔ اُن کے سوالات سماجی خدمت،صحت کا بیمہ یا بچوں کیلیے اسکول سے متعلق ہوتے ہیں۔"

ویسینوویک جانتی ہیں کہ کونسا ادارہ کس مخصوص صورتحال میں خدمات فراہم کرتا ہے۔ وہ اُن لوگوں کو متعلقہ افراد کے پاس بھیجتی ہیں۔
خاندان کے ساتھ ابتدائی بات چیت کے بعد ویسینوویک کے پاس کاموں کی ایک طویل فہرست ہے جو وہ اگلی بات چیت سے پہلے مکمل کرنا چاہتی ہیں۔سب سے پہلے 15سالہ بیٹی اور16 سالہ بیٹے کا جلد سے جلد اسکول میں داخلہ اور ویسینوویک چاہتی ہیں کہ اُن  بچوں کا یہ سال ضائع نہ ہو۔ کاموں کی فہرست میں نئے اسکول کی تلاش سب سے اوپر ہے۔ ویسینوویک اس خاندان کی طرح لوٹنے والے تمام خاندانوں کو انفرادی طور پر مشاورت فراہم کرتی ہیں۔ کورونا کی وبا کے باعث بلگریڈ میں موجود مشاورتی ٹیم اب صرف فون اور پیغامات کے ذریعے مشاورت فراہم کرتی ہے۔

نوکری کے حصول کیلیے آن لائن سیمینار

دوپہر ہوچکی ہے اور ویسینوویک آن لائن سیمینار میں گفتگو فرمارہی ہیں۔ جنوبی سربیا کے ایک گاؤں کے تقریباً 20خواتین اور مرد اس سیمینار میں شریک ہیں۔ یہ نوکری کی تلاش یا پھر اپنا کیئریر تبدیل کرناچاہتے ہیں۔ ویسینوویک اس وقت موجود نوکری کے مواقعوں کے حوالے سے بتارہی ہیں۔ ڈی ماک اُن کمپنیز کے ساتھ کام کرتا ہے جنہیں فوری طور پر ملازمین کی تلاش ہوتی ہے،مثال کے طور پر زراعت میں۔ آنے والے دنوں میں شرکا سیکھیں گے کہ سی وی کس طرح بنائی جاتی ہے۔تربیت کے دوران مستقبل کے لیے اُن کے مقاصد وضع کرنے میں مدد کی جائے گی۔

ویسینوویک کہتی ہیں"میں لوگوں کو مثبت تشخص دینا چاہتی ہوں۔ اُن کی مشکلات میری مشکلات ہیں۔ ہم اُنہیں مل کر سلجھانے کی کوشش کرتے ہیں۔" اکثر مہینوں بعد اُنہیں خواتین اور مرد حضرات کی تصاویر ملتی ہیں جن کی اُنہوں نے پہلے مدد کی ہوتی ہے۔ جیسا کہ حال ہی میں مائل نے اُن کو تصاویر بھیجیں۔ مائل سنگل والد ہیں اور اُن کے تین بچے ہیں۔ ویسینوویک کی مشاورت کی مدد سے انہوں نے اپنا بڑھئی کا کاروبار شروع کیا تھا۔

As of: 08/2020

میں لوگوں کو مثبت تشخص دینے کی کوشش کررہی ہو
تمارا ویسینوویک

ملکوں کے تجربات